بھارتی باکسر نکہت زرین (51 کلوگرام) اور گورو سولنکی سولنکی (57 کلوگرام) کو ترکی کے باسفورس باکسنگ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دراصل ایشین چیمپیئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی بھارتی باکسر نکہت زرین نے کوارٹر فائنل میں روس کی عالمی چیمپیئن پلٹسیوا ایکاتیرینا اور ناظم کیزئی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنائی تھی لیکن جمعہ کے روز سیمی فائنل میں ترکی کی عالمی چیمپیئن (2019) بوزناز کاکیروگلو سے 0-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ابتدائی راؤنڈ میں دونوں باکسرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن اس کے بعد کے راؤنڈ میں بھی انہوں نے زبردست مقابلہ کیا تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ بھارت کو باسفورس باکسنگ ٹورنامنٹ میں دو تمغے ہی حاصل ہو سکیں۔