ETV Bharat / sports

Nikhat Zareen Seal CWG berth: نکہت زرین نے کامن ویلتھ گیمز کے لیے کوالیفائی کیا - عالمی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی نکہت زرین

عالمی چیمپیئن بھارتی باکسرنکہت زرین سمیت چار خواتین نے بھارتی باکسنگ دستے میں جگہ بنائی۔ Indian Boxing Squad for Common Wealth Games

کامن ویلتھ گیمز کے لیے بھارتی باکسنگ اسکواڈ

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 8:10 PM IST

حال ہی میں ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ عالمی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی نکہت زرین اور ٹوکیو اولمپک کی برونز میڈلسٹ لولینا بورگوہین نے امیدوں پر پورا اترتے ہوئے ٹرائل کے آخری روز بڑی جیت کے ساتھ 2022 کامن ویلتھ گیمزکے لیے بھارتی باکسنگ دستے میں اپنی جگہ پکی کی۔ نئی دہلی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ تین روزہ ٹرائلز میں نیتو (48 کلوگرام) اور جیسمین (60 کلوگرام) نے بھی اپنے اپنے زمرے میں سخت محنت سے ملی جیت کے بعد چار رکنی بھارتی خواتین ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ Nikhat Zareen Qualify for CWG

متاثر کن پرفارمنس پیش کرتے ہوئے لولینا اور نکہت نے اپنے اپنے زمروں میں یکطرفہ 7-0 سے جیت درج کی۔ لولینا نے جہاں 70 کلوگرام زمرے میں پوجا کو شکست دی وہیں نکہت نے 50 کلوگرام زمرے میں میناکشی کو ہرایا۔ دن کے پہلے سنسنی خیز مقابلے میں نیتو نے 2019 میں منعقدہ عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی منجو رانی کے خلاف شاندار واپسی کرتے ہوئے 5-2 سے جیت حاصل کی۔

دریں اثناء جیسمین کو اس سال منعقدہ عالمی چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی پروین سے لائٹ ویٹ کیٹیگری کے فائنل میں سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم وہ 6-1 کے فرق سے میچ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ ٹرائلز کے نتائج کی بنیاد پر باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) نے 28 جولائی سے 8 اگست تک انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے لیے آٹھ مرد مکے بازوں سمیت 12 رکنی ہندوستانی باکسنگ دستے کا انتخاب کیا ہے۔ مَردوں کے زمرے میں شیو تھاپا (63.5 کلوگرام)، امت پنگھل (51 کلوگرام)، محمد حسام الدین (57 کلوگرام)، روہت ٹوکس (67 کلوگرام)، سمت (75 کلوگرام)، آشیش کمار (80 کلوگرام)، سنجیت (92 کلوگرام) اور ساگر (+92 کلوگرام) نے اس مہینے کے شروع میں ٹرائلز جیتنے کے بعد ٹیم میں اپنی جگہ پکی کر لی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.