ETV Bharat / sports

Neeraj Chopra Injured نیرج چوپڑا فینی بلینکرز کوین گیمز سے دستبردار - ہینگیلو میں فینی بلینکرز کوین گیمز

بھارت کے گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ نیرج چوپڑا 4 جون سے نیدرلینڈ کے ہینگیلو میں شروع ہونے والے فینی بلینکرز کوین گیمز میں حصہ نہیں لیں گے۔ Neeraj Chopra Quits FB Games

نیرج چوپڑا فینی بلینکرز کوین گیمز سے دستبردار

author img

By

Published : May 30, 2023, 1:36 PM IST

نئی دہلی: ٹوکیو اولمپک چمپئن نیرج چوپڑا ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے نیدرلینڈ کے ہینگیلو میں منعقد ہونے والے ایف بی کے گیمز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے نیرج نے پیر کو ٹویٹ کیا، "انجری ہمارے سفر کا حصہ ہوتی ہیں، لیکن یہ کبھی آسان نہیں ہوتا۔ حال ہی میں پریکٹس کے دوران میرے پٹھے میں کھینچاؤ آگیا۔ طبی معائنے کے بعد، میں اور میری ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس انجری کو بڑھانے والا کوئی خطرہ مول نہیں لیں گے۔ بدقسمتی سے، اس کے باعث مجھے ہینگیلو میں ایف بی کے گیمز سے دستبردار ہونا پڑے گا۔" ایف بی کے گیمز ایک سالانہ ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلہ ہے جو 4 جون کو منعقد ہوگا۔ نیرج نے کہا، "منتظمین اور ٹورنامنٹ کی کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔ میں صحت یاب ہونے کے راستے پر ہوں اور جون میں ہی ٹریک پر واپس آنے کی کوشش کروں گا۔ آپ سب کے تعاون کا شکریہ۔

نیرج نے حال ہی میں مینز جیولن تھرو درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں ہندوستان کے لئے پہلا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج عالمی ایتھلیٹکس رینکنگ میں گریناڈا کے موجودہ عالمی چیمپئن اینڈرسن پیٹرس سے 22 پوائنٹس سے آگے ہیں۔ چوپڑا نے 6 مئی کو دوحہ میں 88.67 میٹر کی ورلڈ لیڈنگ کوشش کے ساتھ ڈائمنڈ لیگ کا پہلا مرحلہ جیت کراپنے 2023 سیزن کا آغاز کیاتھا۔ تاہم، انہوں نے 13 جون کو فن لینڈ کے شہر ترکو میں ہونے والے پاؤ نورمی گیمز کو لے کر کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Wrestlers Protest نیرج، سری شنکر نے پہلوانوں کی حالت زار پر غم کا اظہار کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.