ETV Bharat / sports

Wrestlers Protest نیرج چوپڑا کا احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت میں ٹویٹ، کہا ایتھلیٹس کا سڑکوں پر اترنا افسوسناک - نیرج چوپڑا کی احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت

ملک کے سرکردہ پہلوان ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے کہا کہ 'کھلاڑیوں کو سڑکوں پر دیکھنا افسوسناک ہے اور انہیں جلد از جلد انصاف ملنا چاہیے۔' Neeraj Chopra's support to wrestlers

ایتھلیٹس کا سڑکوں پر اترنا افسوسناک، نیرج چوپڑا

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 12:03 PM IST

نئی دہلی: بھارت کے سرفہرست جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت میں اترتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ کھلاڑیوں کو سڑکوں پر دیکھنا افسوسناک ہے اور انہیں جلد از جلد انصاف ملنا چاہیے۔ ٹوکیو اولمپک 2020 کے گولڈ میڈلسٹ نیرج نے ٹویٹ کیا، "ہمارے ایتھلیٹوں کو انصاف کے لیے سڑکوں پر اترتے دیکھنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے ہمارے عظیم ملک کی نمائندگی کرنے اور ہمیں عزت دلانے کے لیے سخت محنت کی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ایک قوم کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہر فرد کی سالمیت اور وقار کا تحفظ کریں، چاہے وہ کھلاڑی ہو یا نہ ہو۔ جو کچھ ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے۔" قابل ذکر ہے کہ بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ سمیت ملک کے کئی مشہور پہلوان گزشتہ اتوار سے ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

پہلوانوں نے برج بھوشن پر جنسی استحصال جیسے کئی سنگین الزامات لگائے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں صدر کے عہدے سے ہٹاکراس معاملے کی پولیس سے جانچ کرائی جائے۔ پہلوانوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ وزارت کھیل کی جانب سے قائم کردہ ڈبلیو ایف آئی کی مانیٹرنگ کمیٹی کی انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لایاجائے۔ نیرج نے کہا، "یہ ایک حساس مسئلہ ہے اور اسے منصفانہ اور شفاف طریقے سے نمٹایا جانا چاہیے۔ متعلقہ حکام کو انصاف یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔" پہلوانوں نے اپنے مطالبات کو لے کر ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے مسٹر برج بھوشن کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی سماعت 28 اپریل کو کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Wrestlers Protest کپل دیو پہلوانوں کی حمایت میں سامنے آئے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.