ETV Bharat / sports

World Athletics Rankings نیرج بنے نمبر ایک جیولین تھرو ایتھلیٹ

اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا نے گراناڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ نیرج نے پہلی بار جیولین رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی کا خطاب جیتا ہے۔ انہوں نے جیولن تھرو رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ Neeraj chopra world number one Player

نیرج بنے نمبر ایک جیولین تھرو ایتھلیٹ
نیرج بنے نمبر ایک جیولین تھرو ایتھلیٹ
author img

By

Published : May 23, 2023, 2:25 PM IST

موناکو: عالمی ایتھلیٹکس کی جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ٹوکیو اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا دنیا کے نئے نمبر ایک جیولن تھرور ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس میں ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں بھارت کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج فی الحال رینکنگ میں موجودہ عالمی چیمپئن گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرس سے 22 پوائنٹس آگے ہیں۔ نیرج چوپڑا نے 6 مئی کو ڈائمنڈ لیگ دوحہ میں 88.67 میٹر کی جیت کی کوشش کے ساتھ اپنا 2023 سیزن کی شروع کی تھی۔ اب نیرج چوپڑا 4 جون کو نیدرلینڈ کے ہینگیلو میں ہونے والے فینی بلینکرز کوئن گیمز اور پھر 13 جون کو فن لینڈ کے شہر ترکو میں پاو نورمی گیمز میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Doha Diamond League دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں نیرج نے پہلا مقام حاصل کیا

نیرج چوپڑا نے 13 جون کو فن لینڈ کے شہر تُرکو میں پاؤ نورمی گیمز 2023 میں شرکت کی بھی تصدیق کی ہے۔ ہریانہ سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ کھلاڑی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گیا ہے۔ اس دوران چوپڑا نے زیورخ میں ڈائمنڈ لیگ 2022 کا فائنل جیتا تھا۔ نیرج باوقار ڈائمنڈ لیگ ٹرافی جیتنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے تھے۔ تاہم، وہ زیورخ میں جیت کے بعد انجری کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے۔ عالمی نمبر 15 روہت یادو اور عالمی نمبر 17 ڈی پی منو ٹاپ 20 میں دوسرے بھارتی جیولن ترور ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے جمہوریہ چیک کے یعقوب ویلدیزچے تیسرے، یورپی چیمپئن جرمنی کے جولین ویبر چوتھے اور برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ پاکستان کے ارشد ندیم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.