نئی دہلی: بھارت کے لیجنڈ ٹیبل ٹینس کھلاڑی اور دو مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے اچنت شرتھ کمل کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ 2022 سے نوازا جائے گا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی مرکزی وزارت نے پیر کو قومی کھیل ایوارڈ 2022 کا اعلان کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ وزارت نے کہا کہ صدر دروپدی مرمو 30 نومبر کو شرتھ کمل سمیت 25 کھلاڑیوں اور سات کوچز کو قومی کھیل ایوارڈ سے نوازیں گی۔ مرکزی حکومت نے ایوارڈ کمیٹی کی سفارش اور مناسب جانچ کے بعد کھلاڑیوں، کوچز اور منتخب اداروں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ National Sports Award 2022
میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ حاصل کرنے والے شرتھ کمل نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 16 سال کی عمر میں کیا تھا اور وہ گزشتہ 24 برسوں سے ٹیبل ٹینس میں بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ شرتھ کمل نے اس دوران دولت مشترکہ کھیلوں میں سات طلائی تمغے سمیت 13 تمغے جیت چکے ہیں۔ ان میں سے دو گولڈ اور ایک کانسے کا تمغہ سنگلز مقابلوں میں آیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مینز سنگلز میں گولڈ جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنی مکسڈ ڈبلز پارٹنر سریجا اکولا کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا، جبکہ ان کی قیادت میں مینزٹیبل ٹینس ٹیم نے بھی طلائی تمغہ حاصل کیاتھا۔
ارجن ایوارڈ کے لیے منتخب کھلاڑی: سیما پونیا (ایتھلیٹکس)، الڈوس پال (اتھلیٹکس)، اویناش سبلے (ایتھلیٹکس)، لکشیا سین (بیڈمنٹن)، ایچ ایس پرنائے (بیڈمنٹن)، امیت (باکسنگ)، نکہت زرین (باکسنگ)، بھکتی کلکرنی (شطرنج)، آر پرگیانانند (شطرنج)، ڈیپ گریس(ہاکی)، سشیلا دیوی (جوڈو)، ساکشی کماری (کبڈی)، نین مونی سائکیا (لان بال)، ساگر اولکر (ملکھمب)، ایلاوینل والاریوان (شوٹنگ)، اوم پرکاش میتھروال (شوٹنگ)، سریجا اکولا (ٹیبل ٹینس)، وکاس ٹھاکر (ویٹ لفٹنگ)، انشو (کشتی)، سریتا (کشتی)، پروین (وشو)، مانسی جوشی (پیرا بیڈمنٹن)، ترون ڈھلون (پیرا بیڈمنٹن)، سوپنل پاٹل (پارا سوئمنگ)، جرلن انیکا جے (ڈیف بیڈمنٹن)
ڈروناچاریہ ایوارڈ کے لیے منتخب کوچیز: جیونجوت سنگھ تیجا (تیر اندازی)، محمد علی قمر (باکسنگ)، سوما شرور (پارا شوٹنگ) اور سوجیت مان (کشتی) لائف ٹائم زمرہ:دنیش لاڈ (کرکٹ)، بمل گھوش (فٹ بال)، راج سنگھ (کشتی)
دھیان چند لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ:اشونی اکونجی (ایتھلیٹکس)، دھرم ویر سنگھ (ہاکی)، بی سی سریش (کبڈی)، نیر بہادر گرونگ (پیرا ایتھلیٹکس)
نیشنل اسپورٹس پروموشن ایوارڈ:ٹرانس سٹیڈیا انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ، کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، لداخ سکی اینڈ سنو بورڈ ایسوسی ایشن
مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی:گرو نانک دیو یونیورسٹی، امرتسر۔