ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپکس کے لیے بھارتی نشانے بازوں کی ٹیم کا اعلان

نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا نے رواں برس جولائی۔اگست میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے لیے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

National Rifle Association of India
National Rifle Association of India
author img

By

Published : Apr 5, 2021, 6:30 AM IST

سلیکشن کمیٹی کی پانچ گھنٹے تک ہونے والی میٹنگ کے بعد ایونٹ کے لیے 15 رکنی ٹیم کے علاوہ کووڈ 19 وبا کے پیش نظر 14 ریزرو نشانے بازوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلوں میں ایلاونیل والاریون ٹیم میں منتخب واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے قومی ٹیم کے 15 کوٹہ میں سے ایک بھی کوٹہ حاصل نہیں کیا ہے۔ وہ اس مقابلے میں انجم مدگل کا کوٹہ استعمال کریں گی۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ چنکی یادو کے ذریعے خواتین کی 25 میٹر پسٹل میں حاصل کوٹے کو انجم مدگل سے تبدیل کیا جائے تاکہ انجم خواتین کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن مقابلے میں سابق عالمی چیمپیئن تیجسونی ساونت کے ساتھ بھارت کی دوسری انٹری کے طور پر حصہ لے سکے۔

سلیکشن کمیٹی کا خیال ہے کہ خواتین کے 25 میٹر پسٹل ایونٹ کی نشانے باز منو بھاکر خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل اور 25 میٹر پسٹل دونوں مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.