ETV Bharat / sports

World Boxing Championships نریندر ورلڈ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں داخل، تھاپا ہارے - نریندر بیروال نے قازقستان کے کھلاڑی کو شکست دی

آئی بی اے مینز ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ 2023 میں بھارتی باکسر نریندر بیروال نے تاجکستان کے محمد ابروریڈینوف کو4-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ Narender Berwal In Quarterfinals

نریندر ورلڈ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں داخل، تھاپا ہارے

author img

By

Published : May 5, 2023, 9:14 AM IST

تاشقند: بھارتی باکسر نریندر بیروال، گووند ساہنی اور دیپک کمار نے جمعرات کو آئی بی اے مینز ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ 2023 میں اپنے اپنے مقابلوں میں جیت درج کی، حالانکہ سابق ایشیائی گولڈ میڈلسٹ شیو تھاپا ہارکر مقابلے سے باہر ہو گئے۔ پچھلی بار عالمی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچے والے نریندر (92+ کلوگرام) کے دوسرے راؤنڈ کے قریبی مقابلے میں تاجکستان کے محمد ابروریڈینوف کو4-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ نریندر کو پچھلے راؤنڈ میں بائی ملا تھا۔ نریندر نے ابروریڈینوف کے خلاف مقابلے میں طاقتور مکے لگائے اور کم فاصلے سے چکما دے کر اپنے حریف کے حملوں کو بے کار کردیا۔ ابروریڈینوف سے سخت مقابلے کے باوجود حصار میں پیدا ہونے والے باکسر نے جارحانہ رویہ کے ساتھ حملے جاری رکھے اور باوٴٹ میں جیت حاصل کی۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ کیوبا کے باکسر فرنینڈو ارجولا سے ہوگا، جو ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ 2021 کے برونس میڈلسٹ ہیں۔

اس سے پہلے دن میں باوٹ میں، 2022 تھائی لینڈ اوپن چیمپئن گووند (48 کلوگرام) اور 2019 کے ایشین سلور میڈلسٹ دیپک (51 کلوگرام) نے اپنے اپنے مقابلے جیت کے ساتھ مہم کا آغاز کیا۔ اس سال شاندار کارکردگی کے ساتھ قومی چیمپئن شپ میں طلائی اور 74 ویں اسٹرینڈجا میموریل میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے گووند نے اب تک کہ شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے تاجکستان کے مہرون شفیف کو 5-0 سے شکست دی۔ دوسری طرف دیپک نے ایکواڈور کے لوئس ڈیلگاڈو کے خلاف اپنی اعلیٰ تکنیکی صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور متفقہ فیصلے کے ساتھ زبردست جیت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: Women’s World Boxing Championship لگاتار دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن کر نکہت زرین نے تاریخ رقم کی

اس جیت کے بعد گووند کا مقابلہ جارجیا کے ٹاپ سیڈ سخل الخوردووی سے ہوگا۔ دیپک ٹوکیو اولمپک کے برونز میڈلسٹ اورموجودہ عالمی چیمپئن قازقستان کے ساکن بیبوسینوف سے ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ دو بار کامن ویلتھ گیمز کے کانسے کا تمغہ جیتنے والے محمد حسام الدین، ٹوکیو اولمپین آشیش چودھری اور نوین کمار جمعہ کو اپنے پری کوارٹرمقابلے میں اتریں گے۔ حسام الدین (57 کلوگرام) کا مقابلہ چین کے لیو پنگ سے ہوگا جبکہ آشیش (80 کلوگرام) کا مقابلہ دو بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ کیوبا کے باکسر آرلن لوپیز سے ہوگا۔ نوین (92 کلوگرام) جنوبی کوریا کے جیونگ جے من کا سامنا کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.