ETV Bharat / sports

Najam Sethi vs Zaka Ashraf نجم سیٹھی یا ذکا اشرف، پاکستان کرکٹ کی سب سے طاقتور کرسی پر کون بیٹھے گا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخاب سے قبل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 9:53 PM IST

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی پر حکومتی اتحادی جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ن لیگ نجم سیٹھی پی پی ذکا اشرف کو اس عہدے پر دیکھناچاہتی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعیناتی پر حکومتی اتحادی جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے- ن لیگ نجم سیٹھی پی پی ذکا اشرف کو پاکستان کرکٹ کے اس طاقتور عہدے پر دیکھنا چاہتی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخاب سے قبل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے انہیں جلد چیئرمین کے الیکشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ساتھ ہی پیٹھ تھپتھپا کر امیدوار بھی نامزد کر دیا۔اس معاملے پر ٹوئسٹ اس وقت آیا جب اتحادی جماعت پیپلز پارٹی ہی ن لیگ کے مدمقابل آگئی۔

بین الصوبائی رابطے کے وزیر احسان مزاری کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی وزارت پی پی کے پاس ہے اور چیئرمین پی سی بی وہی ہوگا جس کو پی پی لیڈر شپ نامزد کرے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال دسمبر میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور نجم سیٹھی کو چار ماہ کے لیے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا سربراہ بنا کر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ اور پی سی بی آئین 2014 کی بحالی کا ٹاسک سونپا تھا۔ بعد ازاں کمیٹی کو دو ماہ کی توسیع بھی دی گئی تھی جو 20 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا اونٹ آخر کس کروٹ بیٹھے گا اور پاکستان کرکٹ کی طاقتور ترین کرسی پر کس کا نامزد امیدوار براجمان ہوگا۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.