ندیا: مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ اور نرویکا ایف سی (neroca fc) کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں. ایک طرف چمپیئن بننے کے لئے محمڈن اسپورٹنگ اس میچ کو جیت کر تین پوائنٹ حاصل کرنا ضروری تھا دوسری طرف نرویکا ایف سی کے پاس تین پوائنٹس کی بدولت لیگ ٹیبل میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا موقع تھا. میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی.
کھیل کے دوسرے منٹ پر ہی غیر ملکی فٹبالر مارکوس جوزف نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی برتری دلانے میں اہم رول ادا کیا. مگر کھیل کے 13 ویں منٹ پر ہی مینڈی نے گول کرکے نرویکا ایف سی کو ایک ایک گول کی برابری پر لاکھڑا کر دیا. پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کی برابری پر رہیں. دوسرے ہاف میں نیروکا ایف نے نے عمدہ کھیل پیش کیا اور میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا.
یہ بھی پڑھیں:
کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ اور نیروکا ایف سی کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی لیکن گول کرنے میں کسی کو کامیابی نہیں ملی اور میچ 1-1 سے ڈرا ہو گیا. دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔ آئی لیگ 22-2021 چمپیئن شپ کی دوڑ میں گوکلم کیرالہ ایف سی 11 میچوں میں 27 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ محمڈن اسپورٹنگ 12 میچوں میں 26 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے. دونوں ٹیموں کے درمیان چمپیئن شپ کی دوڑ میں محض ایک پوائنٹ کا فرق ہے. راؤنڈ گلاس پنجاب 23 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہے.