ETV Bharat / sports

India vs Australia Semi Final : مونی، لیننگ نے آسٹریلیا کو 172 تک پہنچایا

مونی نے 11ویں اوور میں دو چوکے لگا کر رفتار بڑھانے کی کوشش کی لیکن وہ اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئیں۔ آسٹریلیا کو اننگز کے اختتام سے قبل بڑے اووروں کی ضرورت تھی جو ایشلے گارڈنر نے انہیں دیے۔

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 9:11 PM IST

مونی اور  لیننگ
مونی اور لیننگ

کیپ ٹاؤن: اوپنر بیتھ مونی (54) کی شاندار نصف سنچری اور کپتان میگ لیننگ (49 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے جمعرات کو خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے سامنے 173 رن کا ہدف رکھا۔

مونی نے اہم میچ میں 37 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رن بنائے۔ لیننگ نے 34 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 49 رن بنائے جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنر ایلیسا ہیلی کو رن بنانے کے لئے جد و جہد کرنی پڑی۔ انہوں نے مونی کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 52 رن جوڑے لیکن وہ کبھی فارم میں نہ آ سکیں اور آٹھویں اوور میں 26 گیندوں پر 25 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔

ہندوستانی گیند بازوں نے بھی ابتدائی اووروں میں چست گیند بازی کی اور آسٹریلیا ہاف ٹائم میں محض 69 رنوں کا اضافہ کر سکا۔

مونی نے 11ویں اوور میں دو چوکے لگا کر رفتار بڑھانے کی کوشش کی لیکن وہ اوور کی چوتھی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئیں۔ آسٹریلیا کو اننگز کے اختتام سے قبل بڑے اووروں کی ضرورت تھی جو ایشلے گارڈنر نے انہیں دیے۔

چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے آئیں گارڈنر نے 18 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 31 رن بنائے۔ دیپتی شرما نے 18ویں اوور میں شاندار یارکر کے ساتھ گارڈنر کو بولڈ کیا، لیکن تب تک وہ اپنا کام کر چکی تھیں۔ گارڈنر کے پویلین لوٹنے پر لیننگ نے آخری دو اووروں میں ہاتھ کھولے۔ گارڈنر-لیننگ کی کوششوں سے آسٹریلیا نے آخری پانچ اووروں میں 59 رنوں کا اضافہ کرکے 20 اووروں میں اسکور 172/4 تک پہنچا دیا۔

ہندوستان کے لیے شیکھا پانڈے نے چار اووروں میں 32 رن دے کر دو وکٹ لیے، جب کہ دیپتی (چار اوور، 30 رن) اور رادھا یادو (چار اوور، 35 رن) کو ایک ایک کامیابی ملی۔ رینوکا چار اووروں میں 41 رن دے کر سب سے مہنگی بالر ثابت ہوئیں۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.