ETV Bharat / sports

Asian Elite Boxing Championships 2022 حسام الدین، لولینا نے ایشین چیمپئن شپ میں تمغے یقینی بنائے - ایشیائی باکسنگ چیمپئن شپ میں حسام الدین سیمی فائنل

بھارتی باکسر حسام الدین نے ایشیائی باکسنگ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کے ہینگ سیوک لی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ Asian Elite Boxing Championships 2022

Mohammad Hussamuddin Joins Lovlina Borgohain In Semi-finals At Asian Elite Boxing Championships
حسام الدین، لولینا نے ایشین چیمپئن شپ میں تمغے یقینی بنائے
author img

By

Published : Nov 7, 2022, 9:46 AM IST

عمان: کامن ویلتھ گیمز 2022 کے برونز میڈلسٹ محمد حسام الدین نے اتوار کے روز ایشیائی باکسنگ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کے ہینگ سیوک لی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ حسام الدین نے مردوں کے 57 کلوگرام زمرے میں یکطرفہ کوارٹر فائنل باؤٹ میں ہینگ سیوک کو 5-0 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی حسام الدین نے چیمپئن شپ میں بھارت کا ساتواں تمغہ یقینی بنایا۔ Asian Elite Boxing Championships 2022

اس سے پہلے دن میں، ٹوکیو اولمپک 2020 کی برونز میڈلسٹ لولینا بورگوہین نے سنہ 2016 کی عالمی چیمپئن قازقستان کی ویلنٹینا خلزووا کو 3-2 سے شکست دے کر خواتین کے 75 کلوگرام کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔ لولینا نے سیمی فائنل میں قدم رکھ کر اپنے لیے کانسے کا تمغہ یقینی بنالیا، جب کہ اس سے قبل انہوں نے سنہ 2017 اور 2021 کے ایڈیشن میں بھی کانسے کا تمغہ حاصل کیاتھا۔ قابل ذکر ہے کہ انکوشیتا (66 کلوگرام)، پروین (63 کلوگرام)، پریتی (57 کلوگرام) اور میناکشی (52 کلوگرام) پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کے لیے تمغے یقینی بناچکے ہیں۔ Mohammad Hussamuddin Joins Lovlina Borgohain In Semi-finals

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.