مودی اور رججیو نے شطرنج ٹیم کو مبارکباد دی - فائڈ آن لائن شطرنج اولمپیاڈ
وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو نے قومی شطرنج ٹیم کو 'شطرنج اولمپیاڈ' میں مشترکہ فاتح بننے پر مبارکباد دی ہے۔
بھارتی شطرنج ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ 'فائڈ آن لائن شطرنج اولمپیاڈ' جیتنے پر شطرنج کے کھلاڑیوں کو مبارکباد۔ ان کی محنت اور لگن قابل ستائش ہے۔ ان کی کامیابی یقینی طور پر دوسرے شطرنج کے کھلاڑیوں کو بھی متاثر کرے گی۔ میں روسی ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مرکزی وزایر کھیل رجیجو نے بھی شطرنج کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 'میں آن لائن شطرنج اولمپیاڈ' میں طلائی تمغہ جیتنے پر پوری بھارتی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میری تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات۔
اس کے علاوہ ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بھی شطرنج ٹیم کو طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی جبکہ تلگو دیشم پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ این چندربابو نائیڈو نے ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شطرنج کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ملے گا۔