ETV Bharat / sports

وزارت کھیل نے 'راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار 2023' کا اعلان کیا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 5, 2024, 12:59 PM IST

Rashtriya Khel Protsahan Puruskar 2023: نوجوانوں کے امور اور کھیل کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ جین ڈیمڈ یونیورسٹی، بنگلورو کو 2023 سے ' بڈنگ/ینگ ٹیلنٹ کی شناخت اور پرورش' کے لیے راشٹریہ کھیل پروتساہن ایوارڈ سے نوازا جائے گا اور اوڈیشہ مائننگ کارپوریٹ لمیٹڈ (او ایم سی) کو 'کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ذریعے کھیلوں کو فروغ' کے زمرے میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

وزارت کھیل نے راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار‘ 2023 کا اعلان کیا

نئی دہلی: مرکزی وزارت کھیل نے بنگلورو کی جین ڈیمڈ یونیورسٹی کو 2023 سے ' بڈنگ/ینگ ٹیلنٹ کی شناخت اور پرورش' کے لیے راشٹریہ کھیل پروتساہن ایوارڈ سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نو جنوری کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر جمہوریہ کی طرف سے یہ ایوارڈ دییے جائیں گے۔ 'راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار' کارپوریٹ اداروں (نجی اور سرکاری دونوں شعبے)، کھیلوں کے کنٹرول بورڈز، ریاستی اور قومی سطح پر کھیلوں کے اداروں سمیت این جی اوز کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کھلاڑیوں/کوچوں/ اداروں کو ایک وقف شدہ آن لائن پورٹل کے ذریعے آن لائن مدعو کیا گیا تھا اور سال 2023 میں اس ایوارڈ کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں/نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں، جنہیں اسپورٹس سکریٹری محترمہ سوجاتا چترویدی کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کے سامنے رکھا گیا ۔ سلیکشن کمیٹی میں ماضی کے ایوارڈ یافتہ، صنعتی انجمنوں، کھیلوں کے صحافی/ماہرین/تبصرہ نگار، ریاستی حکومتوں کے اسپورٹس سکریٹریز، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن اور کھیلوں میں سرگرم غیر سرکاری تنظیموں کے ارکان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ بن گیا

چھ بڑے ایوارڈز میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ یا کھیل رتن، ارجن ایوارڈ، درونچاریہ ایوارڈ، میجر دھیان چند ایوارڈ، مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی، جنہیں ماکا ٹرافی بھی کہا جاتا ہے اور راشٹریہ کھیل پروتساہن ایوارڈ ہیں۔

یو این اائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.