ETV Bharat / sports

Milkha Singh: فلائنگ سکھ ملکھا سنگھ کا انتقال، آخری رسومات آج

فلائنگ سکھ Flying Sikh کے نام سے مشہور ملکھا سنگھ Milkha Singh کا جمعہ کی رات انتقال ہوگیا۔ وہ کورونا وائرس Coronavirus سے متاثر تھے اور چنڈی گڑھ Chandigarh کے پی جی آئی PGI میں زیرعلاج تھے۔

فلائنگ سکھ ملکھا سنگھ کا انتقال
فلائنگ سکھ ملکھا سنگھ کا انتقال
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 6:39 AM IST

Updated : Jun 19, 2021, 1:47 PM IST

فلائنگ سکھ Flying Sikh کے نام سے مشہور ملکھا سنگھ Milkha Singh ایک ماہ تک کورونا انفیکشن corona infection سے لڑنے کے بعد جمعہ کے روز انتقال کرگئے۔ اس سے قبل ان کی اہلیہ اور بھارتی والی بال ٹیم کی سابق کپتان نرمل کور کی بھی کورونا انفیکشن کے باعث موت ہوگئی تھی۔

ملکھا سنگھ کی آخری رسومات آج شام 5 بجے چندی گڑھ کے سیکٹر 25 میں واقع شمشان گھاٹ میں ادا کی جائے گی۔

19 مئی کو ان کی کووڈ رپورٹ مثبت آنے کے بعد وہ چنڈی گڑھ Chandigarh میں اپنے گھر پر ہی زیر علاج تھے لیکن 24 مئی کو طبیعت خراب ہونے پر موہالی کے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

ان کے اہل خانہ کے مطابق شام سے ملکھا سنگھ کی حالت خراب تھی۔ بخار کے ساتھ ساتھ آکسیجن بھی کم ہوگئی تھی۔

ملکھا سنگھ نے ایشین گیمز میں چار مرتبہ طلائی تمغہ اپنے نام کیا ہے۔ لیکن ان کی بہترین کارکردگی سنہ 1960 کے روم اولمپکس میں تھی، جس میں انہوں نے 400 میٹر کے فائنل میں چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔

ملکھا سنگھ نے سنہ 1956 اور 1964 کے اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کی۔ فلائنگ سکھ ملکھا سنگھ کو سنہ 1959 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔

ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی ایک بالی ووڈ فلم بھی بنائی گئی ہے۔ سنہ 2013 میں 'بھاگ ملکھا بھاگ' کے نام سے بننے والی فلم میں ملکھا کا کردار فرحان اختر نے ادا کیا تھا۔ اس فلم نے 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔

Last Updated : Jun 19, 2021, 1:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.