ETV Bharat / sports

Michael Vaughan on Team India Defeat مائیکل وان نے ہندوستانی ٹیم کو پرانے وقتوں کی ٹیم قرار دیا

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 8:28 PM IST

Updated : Nov 26, 2022, 9:18 PM IST

وان نے حالیہ T20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں شکست کے بعد بھی ٹیم انڈیا کا مذاق اڑایا تھا۔Michael Vaughan on Team India Defeat

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان

لندن: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ہندوستانی ٹیم کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔Michael Vaughan on Team India Defeat

ٹیم انڈیا کو پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کے پاس باؤلنگ کے صرف پانچ آپشن تھے جو کہ شکست کی ایک بڑی وجہ تھی۔ اب انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ٹیم انڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ وان کے مطابق ہندوستانی ٹیم پرانے دنوں کی طرح لگ رہی ہے۔Michael Vaughan on Team India Defeat

وان نے حالیہ T20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں شکست کے بعد بھی ٹیم انڈیا کا مذاق اڑایا تھا۔ وان نے ہندوستان کو تاریخ کی بدترین کارکردگی دکھانے والی وائٹ بال ٹیم قرار دیا تھا۔ وان نے کہا تھا، 'انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے جانے والا ہر کھلاڑی کہتا ہے کہ اس سے ان کے کھیل میں کتنی بہتری آئی ہے، لیکن ہندوستان نے اس سے کیا حاصل کیا ہے۔ انہوں نے 2011 میں ہوم سرزمین پر 50 اوور کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کیا کیا؟ کچھ نہیں ہندوستان سفید گیند پر وہی پرانی طرز کی کرکٹ کھیل رہا ہے جو اس نے برسوں سے کھیلا ہے۔

گزشتہ روز ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کی جانب سے دیا گیا 306 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں پورا کر لیا تھا۔

ہندوستانی ٹیم کی شکست پر سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم جعفر نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کیوی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلیک کیپس نے 300 رنز کا ہدف ایسے پورا کیا جیسے 270 کا ہدف ہو۔

سابق ہندوستانی کرکٹر نے کیوی کپتان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کین ولیمسن نے ہر بار کی طرح اپنی کلاس دکھائی لیکن میلہ ٹام لیتھم نے لوٹ لیا، کسی بھی اوپنر کے لیے نچلے آرڈر پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن لیتھم یہاں بھی کامیاب رہے۔

وسیم جعفر نے ہندوستانی ٹیم کے حوالے سے لکھا کہ ہندوستان نے 5 بولرز کھلا کر غلطی کی۔

سابق ہندوستانی کرکٹر کی اس ٹوئٹ پر انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر مائیکل وان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ (ہندوستانی ٹیم) ڈیٹڈ (پرانے وقتوں) کی ٹیم ہے، انہیں 7 نہیں تو کم از کم 6 بولنگ آپشنز استعمال کرنے چاہئیں۔

یو این آئی۔

Last Updated : Nov 26, 2022, 9:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.