ETV Bharat / sports

لوئس ہیملٹن ساتویں بار فارمولا ون خطاب پر قابض

مرسڈیز کے ڈرائیور لوئس ہیمِلٹن نے بارش سے متاثرہ ترکی گراں پری جیت کر مائیکل شوماکر کے سات فارمولہ ون خطاب جیتنے کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔

Lewis Hamilton
Lewis Hamilton
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 10:32 PM IST

برطانیہ کے فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے ترکی کا گراں پری خطاب جیتنے کے ساتھ ہی اپنا ساتواں عالمی چیمپیئن شپ ٹائٹل جیت لیا۔

اس کے ساتھ ہی مرسڈیز کے ڈرائیور ہیملٹن نے جرمنی کے مائیکل شوماکر کے سب سے زیادہ بار ورلڈ چیمپیئن شپ ٹائٹل جیتنے کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔

برطانیہ کے فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے مائیکل شوماکر کے ریکارڈ کی برابری کی

ہیملٹن کی اس سیزن کی یہ 10 ویں جیت ہے۔ ریس ختم ہونے کے بعد ریسنگ پوائنٹ کے سرجیو پیریز دوسرے اور فیراری کے سبسٹیان ویٹل تیسرے نمبر پر رہے۔

لوئس ہیملٹن نے چھٹی پوزیشن کے ساتھ ریس کا آغاز کیا اور پھر وہ پہلے لیپ کے وسط میں تیسرے نمبر پر آگئے تھے۔حالانکہ بعد میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔ وہ دوسرے نمبر پر آنے والے پیریز سے 25 سیکنڈ آگے تھے۔

ہیملٹن نے سنہ 2008 میں پہلی بار چیمپیئن شپ جیتی تھی۔ افسانوی ریسر ہیملٹن نے اپنی ٹیم مرسڈیز کے ساتھ آٹھ سیزن میں یہ چھٹا اور لگاتار چوتھا چیمپیئن شپ ٹائٹل ہے۔ یہ ان کے کریئر کی 94 ویں فتح ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز 2014، 2015، 2017، 2018 اور 2019 میں جیت چکے ہیں۔

مرسڈیز کے ڈرائیور لوئس ہیمِلٹن
مرسڈیز کے ڈرائیور لوئس ہیمِلٹن

لوئس ہیملٹن کے قریبی حریف ان کی ہی ٹیم کے والٹری بوٹاس تھے لیکن وہ اس ریس میں 14 ویں نمبر پر رہے۔ اس کے بعد اب برطانوی ڈرائیور پوائنٹس ٹیبل میں بوٹاس سے کافی فاصلہ بنا لیا ہے۔ ہیملٹن اس وقت 307 پوائنٹس پر ہے جبکہ بوٹاس 197 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

35 سالہ ڈرائیور ہیملٹن نے پچھلے مہینے پرتگال گراں پری کا خطاب جیتنے لے ساتھ ہی سب سے زیادہ ریس جیتنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا اور انہوں نے وہاں بھی سب سے زیادہ ریس جیتنے کا شوماکر کا ریکارڈ توڑا تھا۔ ہیملٹن کے کریئر کی یہ 94 ویں فتح ہے۔ تجربہ کار ریسر ہیملٹن کا اپنی ٹیم مرسڈیز کے ساتھ آٹھ سیزن میں چھٹا اور لگاتار چوتھا چیمپیئن شپ ٹائٹل ہے۔ انہوں نے پہلی بار سنہ 2008 میں یہ خطاب جیتا تھا۔

اس کے علاوہ جرمن ڈرائیور مائیکل شوماکر نے سنہ 2000 اور 2004 کے درمیان لگاتار پانچ ٹائٹل اپنے نام کئے تھے اور اب ہیملٹن بھی یہ ریکارڈ 2021 میں قائم کرکے شوماکر کے ریکارڈ کی برابری کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.