ETV Bharat / sports

باکسرز کے لیے ذہنی سیشن منعقد

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) نے باکسرز کو ذہنی طور پر مستعد کرنے کے لیے ماہرین کے ساتھ مینٹل فٹنس سیشن منعقد کیا۔

باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا
باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 8:14 PM IST

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) اور وزارت کھیل کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران کھلاڑیوں کو فٹ اور حوصلہ افزاء رکھنے کی کوشش کے درمیان بی ایف آئی نے اس مینٹل فٹنس سیشن کا انعقاد کیا، اس سیشن میں پورے ملک سے 374 باکسرز اور کوچز شامل ہوئے۔

فورٹس نیشنل مینٹل فٹنس کے پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیر پاریکھ اور کھیل نفسیات دِوِیا جین نے اس سیشن کو منظم کیا اور باکسرز سے میچ کے دن کی فکر، کوچ کی غیر موجودگی میں ٹریننگ کرنا اور مشکل دور میں خود کو متوازن رکھنے جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا، ماہرین نے مثبت رہنے کے بارے میں بھی بات کی۔

بی ایف آئی کی اس پہل پر ڈاکٹر پاریکھ نے کہا کہ 'یہ بہت اہم ہے کہ بی ایف آئی ایسے وقت ذہنی استحکام پر زور دے رہا ہے، یہ بہت اچھی پہل ہے جسے مسلسل ہر سطح پر کیا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر پاریکھ نے کہا کہ 'سماجی فاصلے کے دوران یہ ضروری ہے کہ باکسرز اپنے مقصد سے پیچھے نہ ہٹیں، معمول پرعمل ہونا چاہیے اور آرام کے ساتھ ساتھ ٹریننگ، کھانا اور میڈی ٹیشن بھی انتہائی ضروری ہے، بی ایف آئی کی ای کلاسز میں کوچ کی ہدایات پر عمل کرنے سے بھی آپ خود کو فٹ اور مثبت رکھ سکتے ہیں۔

دِوِیا نے کہا کہ 'کھیل میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے صرف تکنیکی مہارت ہی نہیں بلکہ ذہنی طور پر فٹ رہنا بھی بےحد ضروری ہے، ایک کھلاڑی کے طور پر آپ کو توجہ مرکوز رکھنا پڑتی ہے، خود پر یقین رکھنا اور مثبت رہنا بھی ضروری ہے، جیسے آپ جسمانی ٹریننگ کے لیے وقت نکالتے ہیں ویسے ہی آپ کے لیے ذہنی تربیت بھی ضروری ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل کی سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے درمیان بی ایف آئی نے اولمپکس کے لیے منتخب کردہ باکسرز سمیت تمام عمر کے باکسرز کے لیے ای کلاسز شروع کی ہیں، اس میں جسمانی کوچنگ سیشن کے ساتھ ذہنی فٹنس سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک کے 9 باکسرز نے جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک کے لیے کوٹہ حاصل کیا ہے تا ہم کورونا وائرس کی وجہ ٹوکیو اولمپک 2020 ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.