ETV Bharat / sports

Khelo India Youth Games: ہریانہ مہاراشٹر کے دبدبے کو چیلنج کرنے اترے گا

ہریانہ کے پنچکولہ میں ہونے والے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز Khelo India Youth Games کے چوتھے ایڈیشن میں پہلی بار 36 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے حصہ لے رہے ہیں اور ان کھیلوں میں ہریانہ آنے والے دو ایڈیشن میں مہاراشٹر کے دبدبے کو چیلنج کرنے اترے گا۔ Haryana to battle for supremacy

Khelo India Youth Games
ہریانہ مہاراشٹر کے دبدبے کو چیلنج کرنے اترے گا
author img

By

Published : Jun 3, 2022, 8:34 PM IST

ہریانہ کے پنچکولہ میں ہونے والے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے چوتھے ایڈیشن میں پہلی بار 36 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے حصہ لے رہے ہیں اور ان کھیلوں میں ہریانہ گزشتہ دو ایڈیشن میں مہاراشٹر کے دبدبے کو چیلنج کرنے اترے گا۔ ہریانہ ان کھیلوں کی میزبانی کر رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ تمغوں کے ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کرنے کا مضبوط دعویدار سمجھا جارہا ہے۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال نے ریاست کے لیے ٹاپ پوزیشن پر آنے کا ہدف رکھا ہے۔ Khelo India Youth Games

یوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب 4 جون کو تاؤ دیوی لال اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔ پنچکولہ کے علاوہ امبالا (جمناسٹک، تیراکی)، شاہ آباد (ہاکی)، چنڈی گڑھ (تیر اندازی، فٹ بال) اور نئی دہلی (سائیکلنگ، شوٹنگ) میں بھی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ کھیلو انڈیا کے اس ایڈیشن میں، ہریانہ سب سے زیادہ 398 ایتھلیٹوں کے دستے کے ساتھ اترے گا۔ دفاعی دو بار کی چیمپئن مہاراشٹرا 357 کھلاڑیوں کے ساتھ دوسرے سب سے بڑے دستے کو میدان میں اتار رہا ہے اور دہلی 339 کھلاڑیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ انڈمان اور نکوبار چھ سائیکل سواروں کا سب سے چھوٹا دستہ بھیج رہا ہے، جب کہ لداخ سات ایتھلیٹس کے ساتھ ایونٹ میں حصہ لے گا۔ Khelo India Youth Games

یہ بھی پڑھیں: 'کھیلو انڈیا کا مقصد وادی کے کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے'

دہلی میں منعقدہ پہلے کھیلو انڈیا گیمز میں ہریانہ 38 طلائی، 26 چاندی اور 38 کانسے کے تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا تھا جبکہ مہاراشٹر 36 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور دہلی 25 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ پونے میں منعقدہ دوسرے کھیلوں میں مہاراشٹرا 85 طلائی تمغوں سمیت کل 228 تمغوں کے ساتھ پہلے، ہریانہ 62 گولڈ کے ساتھ دوسرے اور دہلی 45 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا تھا۔ Khelo India Youth Games

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.