ETV Bharat / sports

پاور لفٹر مہنت گورو شرما شوٹنگ کے لیے تیار - گورو شرما 36ویں دہلی اسٹیٹ شوٹنگ چیمپیئن شپ

ورلڈ چیمپیئن پاور لفٹر مہنت گورو شرما 36 ویں دہلی اسٹیٹ شوٹنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں، اس سے قبل گورو نے 2019 کھیلو ماسٹرز میں 10 میٹر اے آر ایم شوٹنگ ایونٹ میں کانسے کا تمغہ بھی جیتا ہے۔

mahant gaurav sharma
ورلڈ چیمپیئن پاور لفٹر مہنت گورو شرما
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 4:53 PM IST

ورلڈ چیمپیئن پاور لفٹر مہنت گورو شرما، حال ہی میں شوٹنگ کا راستہ اختیار کرنے کے بعد فریدآباد ہریانہ کے مانو رچنا شوٹنگ رینج میں ہونے والی 36ویں دہلی اسٹیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے 2019 کھیلو ماسٹرز میں 10 میٹر اے آر ایم شوٹنگ ایونٹ میں کانسے کا تمغہ بھی حاصل کیا ہے۔

گورو چاندنی چوک میں واقع نرسمہا ہنومان مندر سائیکل مارکٹ دہلی 6 میں ایک مہنت کے طور پر خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔

اسٹیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ کے بارے میں مہنت گورو نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد یہ میرا پہلا مقابلہ ہے، جس کی وجہ سے میں کافی خوش ہوں اور میں اس میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظارہ کرنا چاہتا ہوں، میرے کوچ فلک شیر عالم بہترین تربیت دے رہے ہیں۔

گورو نے مزید کہا کہ کسی بھی ایتھلیٹ کے لیے یہ اعزاز کی بات ہوتی ہے کہ وہ بھارت کی نمائندگی کرے کیونکہ جب ترنگا بلند ہوتا ہے تو یہ لمحہ فخریہ ہوتا ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ گورو شرما نے 17برس کی عمر میں ہی پاور لفٹنگ کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے 2019 میں یورپی چیمپئن شپ میں دو طلائی تمغے بھی جیتے ہیں۔ دہلی کے ایتھلیٹ نے انگلینڈ میں سنہ 2016 کے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں دو طلائی تمغے جیتے تھے، 2007 میں انہوں نے نیوزی لینڈ میں کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں چار طلائی تمغے جیتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.