ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی بھارتی باکسر لولینا بورگوہین نے الزام لگایا کہ برمنگھم میں ان کے کوچز کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی وجہ سے کامن ویلتھ گیمز کے لیے ان کی تربیت متاثر ہوئی ہے۔ لولینا بورگوہین نے برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز سے قبل حکام کی جانب سے ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ لولینا نے کہا کہ ان کے ایک کوچ کو کامن ویلتھ گیمز ویلج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جبکہ دوسرے کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔ مشہور باکسر نے کہا کہ انہیں ملٹی نیشنل گیمز کے لیے تربیتی کیمپ میں شامل ہونے کی درخواست کرنی پڑی۔ لولینا بورگوہین نے اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ بدسلوکی کی تفصیلات بتاتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ 'اس نے کامن ویلتھ گیمز میں ان کی تربیت کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔ Harassment Claims Against Boxing Federation of India
- — Lovlina Borgohain (@LovlinaBorgohai) July 25, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
— Lovlina Borgohain (@LovlinaBorgohai) July 25, 2022
">— Lovlina Borgohain (@LovlinaBorgohai) July 25, 2022
لولینا نے ٹویٹر پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں لکھا ہے کہ 'آج میں بڑے دُکھ کے ساتھ کہتی ہوں کہ میرے ساتھ بہت ہریسمینٹ(ہراسانی) ہو رہی ہے۔ ہر بار میرے کوچز جنہوں نے مجھے اولمپکس میں میڈل لانے میں مدد کی، کو ہٹا کر میرے ٹریننگ پروسیس اور کامپیٹشن میں ہریسمنٹ کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک کوچ سندھیا گرونگ جی، دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ بھی ہیں۔ میرے دونوں کوچز کو کیمپ میں بھی ٹریننگ کے لیے ہزار بار ہاتھ جوڑنے کے بعد بہت تاخیر سے شامل کیا جاتا ہے۔ مجھے اس سے ٹریننگ میں بہت پریشانیاں اٹھانی پڑتی ہیں اور ذہنی ہراسانی تو ہوتی ہی ہے۔ ابھی میرے کوچ سندھیا گرونگ جی کامن ویلتھ ویلیج کے باہر ہیں انہیں انٹری نہیں مل رہی ہے۔ اور میرا ٹریننگ پروسیس گیمز کے ٹھیک 8 دن پہلے رُک گیا ہے۔ میرے دوسرے کوچ کو بھی انڈیا واپس بھیج دیا گیا ہے۔ میں نے اتنی ریکویسٹ(درخواست) کرنے کے بعد بھی یہ ہوا، اس سے مجھے بہت ذہنی ہراسانی ہوئی ہے۔ مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ میں گیم میں کیسے توجہ دوں، اس کے چلتے میرا آخری ورلڈ چیمپیئن شپ بھی خراب ہوا ہے، اور اس سیاست کے چلتے میں اپنا کامن ویلتھ گیمز خراب نہیں کرنا چاہتی ہوں۔ امید کرتی ہوں کہ میں میرے دیش کے لیے اس سیاست کو توڑ کر میڈل لا پاؤں۔ جے ہند'
واضح رہے کہ لولینا نے جون میں باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کے ذریعہ برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے 70 کلوگرام زمرے میں برتھ بُک کرنے کے لیے ٹرائلز جیتے تھے۔۔ Lovlina Borgohain Makes