ETV Bharat / sports

Lionel Messi میسی بارسلونا نہیں بلکہ میامی جائیں گے - ہسپانوی اخبار منڈو ڈیپورٹیو

ارجنٹینا کے کپتان اور تجربہ کار کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے پرانے کلب ایف سی بارسلونا کے بجائے امریکہ کی میجر لیگ ساکر کے انٹر میامی کلب میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

میسی بارسلونا نہیں بلکہ میامی جائیں گے
میسی بارسلونا نہیں بلکہ میامی جائیں گے
author img

By

Published : Jun 8, 2023, 8:12 PM IST

نئی دہلی: ہسپانوی اخبار منڈو ڈیپورٹیو کی ایک رپورٹ کے مطابق میسی نے کہاکہ وہ امریکہ میں فٹبال کھیلنا چاہتے ہیں ۔ میں بارسلونا میں لوٹنے کے لئے پرجوش تھا لیکن مجھے جس طرف کلب چھوڑنا پڑا ، میں اس صورتحال کا دوبارہ سامنا نہیں کرنا چاہتا۔ میں اپنا مستقبل دوسروں کے ہاتھ میں نہیں چھوڑ سکتا۔" میسی نے کہا کہ وہ بارسلونا کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال سے واقف ہیں اور جانتے تھے کہ کلب نے حال ہی میں کھلاڑیوں کی اجرت میں کمی کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے میامی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں ابھی تک اپنا ذہن 100 فیصد تک نہیں بناسکاہوں ۔ میرے پاس ابھی تک تمام تفصیلات نہیں ہیں، لیکن ہم نے اس راستے پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔میجر لیگ ساکر (ایم ایل ایس) نے بدھ کے روز کہا کہ وہ میسی کو لیگ میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔لیگ نے ٹویٹ کیا، "ہمیں خوشی ہے کہ لیونل میسی نے کہا ہے کہ وہ اس موسم گرما میں انٹر میامی اور میجر لیگ ساکر میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ سبھی کو معلوم ہے کہ عام طور پر جب بات فٹبال کلب کی بات آتی ہے تو بارسلونا ہی میسی کی پہلی اور آخری پسندہے۔میسی نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ بارسلونا واپس جاسکوں لیکن میں نے جو تجربہ حاصل کیا اور جس طرح میں باہر ہوا، میں اسے دہرانا نہیں چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:WTC Final 2023 Day 1 ہیڈ اور اسمتھ کی شاندار بلے بازی سے آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط

میسی نے اخبار دیاریو سپورٹ اور منڈو ڈیپورٹیو کو دیے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’میں نے میامی جانے کا فیصلہ کیا ہے، میں یورپ چھوڑ دوں گا۔فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے 3 جون کو اعلان کیا کہ میسی لیگ 1 کے آخری میچ کے بعد کلب چھوڑ دیں گے۔ ارجنٹینا کے فارورڈ نے 2011 میں پی ایس جی میں شمولیت کے بعد کلب میں دو سیزن گزارے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.