ETV Bharat / sports

Leonel Messi میسی کا سعودی عرب میں کھیلنا 'تقریباً یقینی': رپورٹ - میسی کی ڈیل ہو چکی

ارجنٹائن کے فٹ بال لیجنڈ لیونل میسی ایک 'بڑے' معاہدے کے ساتھ اگلے سیزن میں سعودی عرب میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

میسی کا سعودی عرب میں کھیلنا 'تقریباً یقینی': رپورٹ

author img

By

Published : May 9, 2023, 8:37 PM IST

پیرس:خبر رساں ایجنسی کے مطابق معاہدے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ میسی کی ڈیل ہو چکی ہے۔ وہ اگلے سیزن میں سعودی عرب میں کھیلیں گے۔ معاہدہ حیرت انگیز ہے۔ ہم صرف کچھ معمولی رسمی کارروائیاں مکمل کر رہے ہیں۔

میسی کے موجودہ کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے گزشتہ ہفتے انہیں سعودی عرب کا غیر سرکاری دورہ کرنے پر دو ہفتوں کے لئے معطل کر دیا تھا۔ میسی سعودی سیاحت کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، حالانکہ کلب نے بغیر اطلاع کے اس دورے کو بے ضابطگی قرار دیا تھا۔

جب پی ایس جی سے سعودی عرب میں معاہدے کے بارے میں پوچھا گیا تو کلب نے کہا کہ میسی کا معاہدہ 30 جون تک چلے گا۔ کلب کے ایک قریبی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر پی ایس جی میسی کے معاہدے کی تجدید کرنا چاہتی تو پہلے ہی کر لیتی۔

سعودی عرب میں میسی کس کلب میں شامل ہوں گے اس بارے میں ابھی تک کچھ کہنا قبل از وقت ہے، حالانکہ فرانسیسی اخبار لی اکوپے کے مطابق وہ ایک سال میں 400 ملین ڈالر کے معاہدے میں منسلک ہوسکتے ہیں۔ اس کے برعکس میسی کے سخت حریف کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال سعودی کلب النصر میں تقریباً 200 ملین ڈالر سالانہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں سودے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے ذریعے کئے جا رہے ہیں، جو دنیا کے سب سے بڑے خودمختار مونیٹری فنڈز میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:World Boxing Championship ورلڈ چیمپیئن شپ میں سچن کا وننگ ڈیبیو، نوین اور گووند کو شکست

ذریعہ نے کہاکہ اس معاہدے میں رونالڈو کے آنے جتنا وقت نہیں لگا۔ اب ہم جانتے ہیں کہ عالمی معیار کے کھلاڑی کیسے حاصل کئے جاتے ہیں۔ اسے (میسی) کو سعودی عرب لے آیا گیا، کسی کلب میں نہیں۔ تمام رقم ایک ہی جگہ پی آئی ایف سے آتی ہے۔تاہم رونالڈو کی آمد نے وہ اثر نہیں ڈالا جس کی کلب النصر پر امید تھی۔ وہ سعودی پرو لیگ ٹیبل میں سرفہرست مقام کھو چکے ہیں اور کنگز کپ اور سپر کپ کے لئے مقابلہ سے باہر ہیں۔ فرانسیسی کوچ روڈی گارشیا نے اپریل میں کلب چھوڑ دیا تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.