ETV Bharat / sports

German Open لکشے سین جرمن اوپن میں بھارت کی قیادت کریں گے - لکشے سین بمقابلہ کرسٹو پوپوف

جرمن اوپن سپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں دولت مشترکہ کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ 21 سالہ لکشے سین کا مقابلہ فرانس کے کرسٹو پوپوف سے ہوگا۔ Lakshya Sen vs Christo Popov

لکشے سین جرمن اوپن میں بھارت کی قیادت کریں گے

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 9:19 AM IST

ملہائم: دولت مشترکہ کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ لکشے سین منگل سے شروع ہونے والے جرمن اوپن سپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں بھارتی چیلنج کی قیادت کریں گے۔ سابق عالمی نمبر ایک کدامبی سری کانت کے ٹورنامنٹ سے نام واپس لینے کے بعد لکشے اور موجودہ قومی چیمپئن متھن منجوناتھ اس ٹورنامنٹ میں بھارت کے بہترین کھلاڑی ہوں گے۔ گزشتہ جرمن اوپن میں چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنے والے لکشے سین اس بار طلائی تمغہ حاصل کرنا چاہیں گے۔ پہلے مرحلے میں 21 سالہ لکشے کا مقابلہ فرانس کے کرسٹو پوپوف سے ہوگا۔ اگر وہ ابتدائی رکاوٹوں کو دور کر لیتے ہیں تو کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ملائیشیا کے ٹاپ سیڈ لی زی جیا سے ہو سکتا ہے۔

لکشے سین لگاتار تین ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے - جرمن اوپن 7 سے 12 مارچ، آل انگلینڈ چیمپئن شپ 14 سے 19 مارچ اور سوئس اوپن 21 سے 26 مارچ میں حصہ لیں گے۔ لکشے سین آل انگلینڈ چیمپئن شپ سمیت یورپی سرکٹ میں بیڈمنٹن مقابلوں کے دوران فٹ رہنے کے لیے معروف فزیو تھراپسٹ ہیتھ میتھیوز کی خدمات لیں گے۔ حال ہی میں قومی چیمپئن کا تاج پہننے والے منجوناتھ کا مقابلہ پہلے مرحلے میں سابق عالمی چیمپئن لوہ کین یو سے ہوگا۔ منجوناتھ کے سامنے پہلے مرحلے میں ہی ایک سخت چیلنج ہے، حالانکہ وہ اپنی پہلی قومی چمپئن شپ جیتنے کے بعد اعتماد سے بھرپور ہوں گے۔ مالویکا بنسوڑ اور سائنا نہوال خواتین کے سنگلز ڈرا میں ہیں، جبکہ اشونی پونپا اور سمیت ریڈی مکسڈ ڈبلز میں ہندوستانی چیلنج پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بی ڈبلیو ایف کی رینکنگ میں لکشیا سین 11ویں مقام پر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.