ETV Bharat / sports

Fifa World Cup 2022 کائلن ایمباپے نے جیتا فیفا گولڈن بوٹ ایوارڈ - ایم باپے نے میسی کو گول کے معاملے میں شکست دی

قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں فرانس کے اسٹار فٹبالر کائلن ایمباپے نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایمباپے نے فائنل میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے کی بدولت انہیں گولڈن بوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Kylian Mbappe won World Cup Golden Boot award

Kylian Mbappe beats Lionel Messi to World Cup Golden Boot award
سب سے زیادہ آٹھ گول کرنے والے ایمباپے نے جیتا گولڈن بوٹ ایوارڈ
author img

By

Published : Dec 19, 2022, 3:51 PM IST

دوحہ: ارجنٹینا نے فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ پینالٹی شوٹ آؤٹ تک جاری رہنے والے فائنل میچ میں ارجنٹینا نے 4-2 سے کامیابی حاصل کی۔ اس درمیان ٹورنامنٹ میں فرانس کے کائلن ایمباپے نے سب سے زیادہ 8 گول کر کے گولڈن بوٹ ایوارڈ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایمباپے نے فائنل میں ہیٹ ٹرک اسکور کی، لیکن اس کے باوجود ان کی ٹیم ٹائٹل سے محروم رہی۔ Kylian Mbappe won World Cup Golden Boot award

لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں سات گول کیے جس کی وجہ سے وہ گولڈن بوٹ سے محروم رہے۔ ایمباپے نے فائنل میں 4 گول کیے جن میں ایک گول پینالٹی شوٹ آؤٹ کا بھی شامل ہے۔ تاہم یہ کُل اسکور میں شامل نہیں ہوا۔ لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا ٹیم فائنل میں فرانس کو سنسنی خیز شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئن بن گئی۔

ایمباپے نے ورلڈ کپ میں 12 گول کرکے سابق تجربہ کار کھلاڑی پیلے کی برابری کی ہے۔ 23 سالہ کائلین ایمباپے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں گول نہیں کر سکے۔ گروپ میچوں میں ایمباپے نے آسٹریلیا کے خلاف ایک اور ڈنمارک کے خلاف دو گول کیے تھے۔ راؤنڈ-16 کے میچ میں پولینڈ کے خلاف 2 گول کیے۔ ایمباپے نے روس میں سنہ 2018 کے ورلڈ کپ میں 4 گول کیے تھے۔

لیونل میسی نے قطر ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 7 گول کیے ہیں۔ انہوں نے سیمی فائنل میں کروشیا کے خلاف ایک اور کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے خلاف ایک گول کیا۔ میسی نے راؤنڈ-16 میں آسٹریلیا کے خلاف گول کیا۔ میسی نے گروپ راؤنڈ میں سعودی عرب اور میکسیکو کے خلاف بھی 1-1 گول کیا۔ ارجنٹینا 36 برس بعد عالمی چیمپئن بن گیا ہے۔ انہوں نے سنہ 1986 کے بعد ورلڈ کپ جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.