ETV Bharat / sports

Hockey World Cup کوریا نے سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹینا کو سے شکست دی - مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023

مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں سنسنی خیز مقابلے میں کورویا نے ارجنٹینا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2۔3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ Korea beat Argentina in Hockey World Cup

کوریا نے سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹینا کو سے شکست دی

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 10:36 AM IST

بھونیشور: کوریا نے پیر کو سنسنی خیز کراس اوور مقابلے میں ارجنٹینا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 5-5 (3-2) سے شکست دے کر ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ کلنگا اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں 5-5 گول سے برابر تھیں جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا جس میں کورین نے 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے ساتویں منٹ میں کیسیلا میکو نے کورین ڈیفنس کو پریشان کرتے ہوئے شاندار فیلڈ گول داغا جب کہ دوسرے کوارٹر میں کورین کھلاڑی بھی پورے رنگ میں تھے، انہوں نے ارجنٹینا پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

کوریا کے لیے کم سوہیون نے 17ویں منٹ میں گول کیا اور دو منٹ بعد جیونگ جون وو نے پنالٹی کارنر کے ذریعے ارجنٹینا کو ایک اور انجری ٹائم دیا۔ تاہم، کوریا کی خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی کیونکہ کینن نکولس نے 20ویں منٹ میں فیلڈ گول اور ڈیلا ٹورے نکولس نے 23ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے ہاف ٹائم میں 3-2 کی برتری حاصل کی۔ میچ کے 40ویں منٹ میں کوریا کے جانگ جونگ ہیون نے پنالٹی کارنر کے ذریعے میچ ایک بار پھر برابر کردیا۔ اس کے فوراً بعد، ڈیلا ٹورے نکولس نے ارجنٹینا کو دیئے گئے پنالٹی کارنر سے شاندار گول کر کے ارجنٹینا کو 4-3 سے آگے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Argentina vs France ارجنٹینا اور فرانس نے کھیلا دلچسپ ڈرا

میچ کے چوتھے اور فیصلہ کن کوارٹر میں کینن نکولس نے 46ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کر کے فرق 5-3 کر دیا۔ کوریا نے 49ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر اسکور بورڈ پر 5-4 کردیا۔ اس کے بعد ارجنٹینا نے لگاتار تین پنالٹی کارنر حاصل کیے لیکن انہیں گول میں تبدیل نہ کرسکا۔ دوسری جانب کوریا نے میچ کے 55ویں منٹ میں لی نم یونگ کے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر میچ 5-5 سے برابر کر کے شائقین کو اپنی سانسیں روکنے پر مجبور کر دیا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ارجنٹینا کی جانب سے کیسیلا میکو اور کینن نکولس نے گول کیے جبکہ کوریا کی جانب سے جی وو چیون، جنگ منجے اور لی جنگجن نے گول کیے ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.