ETV Bharat / sports

واڈا سے این ڈی ٹی ایل پر معطلی واپس لینے کا مطالبہ

وزیر کھیل کرن رجیجو نے پیر کے دن عالمی منشیات مخالف ایجنسی سے قومی ڈوپ ٹیسٹ لیبارٹری یعنی این ڈی ٹی ایل پر عائد معطلی کو واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اصلاحات کے لئے واڈا کے تجویز کردہ تمام اقدامات پر عمل درآمد کیا ہے۔

kiran rijiju
واڈا سے این ڈی ٹی ایل پر معطلی واپس لینے کا مطالبہ
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 5:31 PM IST

Updated : Dec 7, 2020, 5:39 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو نے کہا کہ "این ڈی ٹی ایل نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے تجویز کردہ تمام اصول و قوانین پر عمل درآمد کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ واڈا کے قوانین کے تحت ہم ڈوپ ٹیسٹ بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

کھیلوں میں منشیات مخالف، غذا کے ساتھ علاج و معالجہ کی ضروریات کے بارے میں ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے ریجیجو نے واڈا کے سربراہ وِٹولڈ بانکا سے درخواست کی ہے کہ این ڈی ٹی ایل کو جلد از جلد ڈوپ ٹیسٹ کی بحالی کی اجازت دی جائے۔ اس ویبنار میں واڈا کے سربراہ بھی موجود تھے۔

رجیجو نے کہا کہ "این ڈی ٹی ایل نے واڈا کے تجویز کردہ تمام اقدامات پر عمل درآمد کیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ واڈا کے رہنمایانہ خطوط کے تحت ڈوپ ٹیسٹ کو بحال کرسکیں گے "۔ انہوں نے کہا کہ "کورونا وبا کے سبب خراب ہوئے حالات کے بہتر ہوتے ہی آپ کی ٹیم کے ہندوستان آنے کا مجھے انتظار ہے۔ انہوں نے واڈا کے سربراہ سے درخواست کی کہ وہ "تنظیم کی مختلف کمیٹیوں میں ہندوستانیوں کو شامل کریں۔"

رجیجو نے کہا، "میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹیوں میں ہندوستانیوں کو بھی موقع دیا جائے تاکہ ہمارے سائنسدان، فارنسک ایکسپرٹس، اور اینٹی ڈوپنگ اسکواڈ اپنی مہارت اور تجربے کو بانٹ سکیں۔"

واضح رہے کہ بین الاقوامی ڈوپنگ قوانین کی پابندی کے الزامات کے تحت ماہ جولائی میں این ڈی ٹی ایل پر چھ ماہ کی معطلی نافذ کردی گئی تھی۔

Last Updated : Dec 7, 2020, 5:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.