ETV Bharat / sports

خواتین کے جونیئر ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہندوستان نے کینیڈا کو 12-0 سے شکست دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 3:45 PM IST

ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے بدھ کو چلی کے سینٹیاگو میں افتتاحی میچ میں کینیڈا کے خلاف 12-0 کی شاندار جیت کے ساتھ اپنی ایف آئی ایچ ہاکی خواتین جونیئر ورلڈ کپ 2023 مہم کی شاندار شروعات کی۔ Indian Win In Junior Womens Hockey World Cup 2023

خواتین کے جونیئر ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہندوستان نے کینیڈا کو 12-0 سے شکست دی
خواتین کے جونیئر ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہندوستان نے کینیڈا کو 12-0 سے شکست دی

سینٹیاگو:ہندوستان کی جانب سے انو (4'، 6'، 39')، دیپی مونیکا ٹوپو (21')، ممتاز خان (26'، 41'، 54'، 60')، دیپیکا سورینگ (34'، 50'، 54') اور نیلم (45') نے گول اسکور کیے۔ ہندوستان نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا اور کینیڈا پر مسلسل دباؤ ڈالا۔ انو نے چوتھے اور چھٹے منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے دو ابتدائی گول داغے۔ دوسرے کوارٹر میں دیپی مونیکا ٹوپو نے 21ویں منٹ اور ممتاز خان نے 26ویں منٹ میں ایک ایک فیلڈ گول کیا۔ اس دوران کینیڈا کو پنالٹی کارنر ملا لیکن وہ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔

اچھی برتری کے باوجود ہندوستانی ٹیم نے تیسرے کوارٹر میں بھی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دیپیکا سورینگ (34') نے پنالٹی کارنر کو تبدیل کرکے غلبہ برقرار رکھا، جس کے بعد انو (39') نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ جبکہ ممتاز خان (41') نے میچ کا اپنا دوسرا گول کیا۔ مزید برآں، نیلم (45') نے پنالٹی کارنر شاٹ مار کر فائنل کوارٹر کے اختتام پر ہندوستان کا اسکور 8-0 کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہاکی انڈیا نے مردوں کے قومی تربیتی کیمپ کے لیے 39 کھلاڑیوں کا اعلان کیا

ہندوستانی ٹیم کی گول کرنے کی بھوک چوتھے کوارٹر میں بھی برقرار رہی، جس کے نتیجے میں دیپیکا سورینگ (50', 54') اور ممتاز خان (54', 60') کے گول نے نہ صرف اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ ہندوستان کی فتح 12-0 سے یقینی ہوگئی۔ ہندوستان اپنے دوسرے میچ میں یکم دسمبر کو جرمنی کا مقابلہ کرے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.