سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر کھیل شائقین کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ ہاکی کے جادو گر میجر دھیان چند کی مثالی اسپورٹس مین شپ، غیر متزلزل عزم اور ان کا ہنر ہمیشہ کھیلوں کی دنیا کو متاثر کرتا رہے گا۔ دھیان ہو کہ ملک میں کھیلوں کا قومی دن ہر سال 29 اگست کو ہاکی کے عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔
ان کا شمار ہندوستان کے سب سے عظیم کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے، جنہوں نے سال 1928، 1932 اور 1936 میں ملک کے لئے تین اولمپک گولڈ میڈل حاصل کئے۔ آج میجر دھیان چند کے یوم پیدائش پر پورا ملک ان کو یاد کر کے خراج پیش کر رہا ہے۔ ملک کے مختلف اداروں میں کھیل سے متعلق طرح طرح کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اور لوگوں کو میجر دھیان چند کے کامیابیوں سے مطلع کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہاکی کے جادو گر میجر دھیان چند جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔’ مزید کہا کہ 'ان کی مثالی اسپورٹس مین شپ، غیر متزلزل عزم اور ان کا ہنر ہمیشہ کھیلوں کی دنیا کو متاثر کرتا رہے گا'۔