ETV Bharat / sports

Williamson Injury Update 'ولیمسن کی انجری سے متعلق کچھ بھی کہنا جلد بازی'

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 10:49 PM IST

ولیمسن 31 مارچ کو انجری کا شکار ہونے کے بعد سے نہیں کھیلے ہیں، حالانکہ نیوزی لینڈ کے پاس ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کرنے کے لیے 5 ستمبر تک کا وقت ہے۔

کین ولیمسن
کین ولیمسن

کرائسٹ چرچ: دائیں گھٹنے کی سرجری سے صحت یاب ہو رہے نیوزی لینڈ کے محدود اوورز کے کپتان کین ولیمسن فی الحال انگلینڈ کے دورے کے لیے جانے والی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں، حالانکہ کوچ گیری اسٹیڈ کا خیال ہے کہ وہ اکتوبر نومبر کو ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے فٹ ہو جائیں گے۔

انگلینڈ کے دورے کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے اسٹیڈ نے کہا ’’ہم صحیح طبی مشورہ حاصل کرنے کی اپنی صلاحیت کے مطابق ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہم انہیں (ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان) لے جانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔’’ ابھی کچھ کہنا جلد بازی ہوگی۔‘‘

ولیمسن 31 مارچ کو انجری کا شکار ہونے کے بعد سے نہیں کھیلے ہیں، حالانکہ نیوزی لینڈ کے پاس ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کرنے کے لیے 5 ستمبر تک کا وقت ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے مطابق کوئی بھی ٹیم 28 ستمبر تک اپنی ٹیم میں تبدیلیاں کر سکتی ہے۔

اسٹیڈ نے کہا ’’کین دن بہ دن، ہفتہ بہ ہفتہ اس عمل پر بہت زیادہ کام کر رہے ہیں۔ ہم نے ان کے ساتھ واضح اور محتاط رہے ہیں کہ بہت آگے کے بارے میں نہ سوچیں۔ انہوں نے ویسی پیشرفت کی ہے جس کی ہمیں توقع تھی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’آپ کو گھٹنے کی چوٹ سے محتاط رہنا ہوگا۔ جیسا کہ میں نے کہا، ہم کوشش کریں گے اور تقریباً تین ہفتوں کے وقت میں فیصلہ کرنے میں ہماری مدد کرنے لئے جتنا ممکن ہو سکے کہ کین کے ارد گرد طبی ماہرین کو بلائیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: اگلے ہفتے تک راہل کی فٹنس کا فیصلہ ممکن

ولیمسن کی غیر موجودگی میں ٹام لیتھم دورہ انگلینڈ پر نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔ اگر ولیمسن ورلڈ کپ میں حصہ نہ لے سکے تو ٹاپ ایونٹ میں کیوی ٹیم کی کمان لیتھم کے ہاتھ میں ہو گی۔

یو این آئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.