احمد آباد:عالمی کرکٹ میں سب سے مہنگی کرکٹ لیگ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا جمعہ کو چنئی سپر کنگس اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیموں کے میچ سے ہوگا۔ آج سے دو ماہ تک کرکٹ کی چکا چوند نظر آئے گی۔ انڈین پریمیم لیگ میں دنیا کے تمام اسٹار کرکٹرز ایک ساتھ کھیلتے نظر آئیں گے۔ افتتاحی تقریب آج شام 6 بجے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔اس کے بعد 7:30 پر پہلا میچ گجرات اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔
افتتاحی تقریب شام 6 بجے: ٹاٹا آئی پی ایل 2023 کی افتتاحی تقریب آج شام 6:00 بجے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق یہ افتتاحی تقریب 45 منٹ تک جاری رہے گی۔ جس میں جنوبی ہند کی اسٹار اداکارائیں رشمیکا مندنا، تمنا بھاٹیہ اور بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ، کٹرینہ کیف پرفارم کریں گی۔ اس موقع پر آتش بازی کابھی دلکش انتظامات کئے گئے ہیں۔
اسٹیڈیم کے باہر ٹی شرٹس فروخت ہو رہی ہیں: گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کی ٹیموں کی ٹی شرٹس اسٹیڈیم کے باہر فروخت ہو رہی ہیں، گجرات ٹائٹلز کا ہوم گراؤنڈ ہے۔کرکٹ کے دیوانوں کی گجرات ٹائنٹز کی ٹی شرٹ پہلی پسند ہے۔ جبکہ بھارت کے سابق کپتان اور چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی کی ٹی شرٹ کی زبردست مانگ ہے ۔
ہائی اسکورنگ میچ کا امکان: نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ ہمیشہ سے بیٹنگ کے لئے بہتر مانی جاتی ہے، اس لئے آج کے میچ میں بھی شیدائیوں کو ہائی اسکورنگ میچ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔گزشتہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی اسی گراؤنڈ میں سنچری بنائی گئی تھی۔ آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے گیندباز وکٹیں لینے کے لئے جدوجہد کرتے نظر آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:IPL Batting Records کے کے آر کے بلے باز رن بنانے کے معاملے میں تمام ٹیموں سے آگے
ڈیتھ اوورز دونوں ٹیموں کی کمزوری: اگر ہم گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کی ڈیتھ اوورز میں گیندبازی کی بات کریں تو اس میں دونوں ٹیمیں کمزوری نظر آتی ہیں۔ اگرچہ دونوں ٹیموں کی بیٹنگ میں بڑی مضبوط ہیں۔گیندبازی دونوں ٹیموں کے لئے درد سر بن سکتی ہے۔