ETV Bharat / sports

Cricket and Football in Olympics ٹی-ٹوینٹی کرکٹ، بیس بال فلیگ، فٹ بال، اسکواش، لیکروس کو آئی او سی بورڈ کی منظوری

کھیل شائقین کے لیے اچھی خبر ہے۔ اولمپکس لاس اینجلس 2028 میں مردو اور خواتین کے ٹی-20 فارمیٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ یہی نہیں اب اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے فٹ بال کی ٹیمیں بھی مقابلہ کرتی نظر آئیں گی۔ Olympics Los Angeles 2028

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 10:59 AM IST

Cricket all set to feature in 2028 Los Angeles Olympics

ممبئی: بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعہ کے روز اولمپکس لاس اینجلس 2028 میں ٹی-20 کرکٹ، بیس بال، فٹ بال، اسکواش اور لیکروس کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ معلومات دیتے ہوئے، آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے کہا، "ایگزیکٹیو بورڈ کے حکام نے لاس اینجلس کے منتظمین کی طرف سے اولمپکس میں بیس بال/سافٹ بال، فٹ بال، اسکواش اور لیکروس سمیت پانچ نئے کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔تاہم، تمام نئے کھیلوں کو 2028 کے کھیلوں میں جگہ ملنے کی ضمانت دینے سے پہلے آئی او سی کے اراکین کے درمیان پیر کے روز ہونے والی ووٹنگ میں کافی ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔"

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کا عمل اس وقت آفر موڈ میں ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اولمپکس میں منعقد ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کتنی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی انفرادی کرکٹ اتھارٹی کے ساتھ کام نہیں کریں گے بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ مل کر کرکٹ کو مزید مقبول بنانے پر توجہ دیں گے۔پیر کے روز بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے 141ویں اجلاس میں امریکی منتظمین کی طرف سے پیش کردہ تجویز کو حتمی منظوری دینے کے بعد مردوں اور خواتین کی ٹی-20 کرکٹ اولمپکس لاس اینجلس 2028 کا حصہ بن جائے گی۔ آئی او سی نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ تجویز صرف لاس اینجلس تک محدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا

قابل ذکر ہے کہ 128 سال قبل 1900 میں کرکٹ کو پیرس سمر اولمپکس میں جگہ ملی تھی جس میں میزبان فرانس اور برطانیہ نے حصہ لیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان گولڈ میڈل کے لیے ایک میچ کھیلا گیا جس میں برطانیہ نے یہ میچ 158 رنز سے جیت کر اولمپکس میں کرکٹ کا پہلا اور واحد گولڈ میڈل جیتا۔ یہ مقابلہ دو روز تک جاری رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.