ETV Bharat / sports

INDW vs WIW: پریکٹس میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی - دوسرے پریکٹس میچ میں ویسٹ انڈیزکو شکست

بھارتی اوپنر اسمرتی مندھانا نے 67 گیندوں پر 66 رنز بنائے جس کی بدولت بھارت نے منگل کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے پریکٹس میچ میں ویسٹ انڈیز کو 81 رنز سے شکست دے دی۔India Defeated West Indies in a Practice Match

پریکٹس میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی

author img

By

Published : Mar 1, 2022, 8:28 PM IST

بھارت نے ورلڈ کپ سے قبل اپنے دوسرے پریکٹس میچ میں ویسٹ انڈیز کو منگل کے روز 81 رن سے شکست دی۔ اس سے قبل اتوار کو بھارت نے جنوبی افریقہ پر ایک دیگر پریکٹس میچ میں جیت درج کی تھی، بھارت نے اپنے دونوں پریکٹس میچ جیت کر اہم ٹورنامنٹ میں داخلہ حاصل کیا تھا۔India Defeated West Indies in a Practice Match

اسمرتی مندھانا (66) اور دپتی شرما (51) کی نصف سنچریوں سے بھارت کو 258 رنز کا اسکور بنایا اور پھر شاندار گیندبازی کی بدولت ویسٹ انڈیز کونو وکٹ پر 177 تک محدود کردیا دوسری گیند پر شیفالی ورما کے آؤٹ ہونے کے بعد مندھانا اور دپتی نے دوسری وکٹ کے لیے 117 رنز کی شراکت قائم کی۔

شیفالی کی خراب فارم جاری رہی۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے اور پانچویں ون ڈے میں صرف 0 اور 9 کا ہی اسکور کر سکی تھیں، لیکن ہندوستان کو مندھانا کی فارم سے راحت ملے گی، جنہوں نے بدھ کے روز پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل 67 گیندوں میں 66 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے وارم اپ میچ میں شبنم اسماعیل کی گیند مندھانا کے سر میں لگی جس کے بعد انہیں ریٹائر ہرٹ ہونا پڑا تھا۔

متھالی راج اور یاستیکا بھاٹیا نے بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف 30 اور 42 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ چیری این فیزر نے مندھانا کو آؤٹ کرنے کے بعد ہندوستان ایک وقت مشکل میں تھا جب انہوں نے 53 رنز کے اندر تین وکٹیں گنوا دیں۔ ہندوستان کا اسکور 27 اوورز میں 142 سے سیدھا 37 اوور میں 195 رن پر 5 ہو گیا۔ فریزر نے دپتی کو بھی آؤٹ کیا اور پانچ اووروں میں 24 رن دے کر دو وکٹ لئے۔

یہ بھی پڑھیں: ICC Women's T20 Rankings: شفالی ورما ایک بار پھر دنیا کی نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی بلے باز

کرشما رامہائیرک اور ہیلی میتھیوز نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں تاہم ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے گیند بازوں کی محنت کو خاک میں ملا دیا۔ ویسٹ انڈیز نے 53 رنز پر اپنے چار ٹاپ بلے باز کھو دیے تھے۔ یہاں پوجا وستراکر نے دو جبکہ دپتی اور میگھنا سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میتھیوز اور شمن کیمبل نے ٹیم کو تھوڑا سنبھالا اور اسکور کو 122 رنز تک پہنچایا لیکن 38 ویں اوور میں میگھنا نے میتھیوز کو 44 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

اس کے بعد ویسٹ انڈیز کا مطلوبہ رن ریٹ بڑھتا چلا گیا، انہیں 73 گیندوں میں 137 رنز درکار تھے اور وستراکر نے ویسٹ انڈیز کی آخری امید کیمبل کو 63 رنز پر بولڈ کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کا لوئر آرڈر زیادہ کچھ نہ کر سکا۔ پوجا نے تین، میگھنا، دیپتی اور راجیشوری گائیکواڑ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مختصر اسکور: ہندوستان : 258 (اسمرتی مندھانا 66، دپتی شرما 51، فریزر 2-24)

ویسٹ انڈیز: 177 پر 9 (شیمن کیمبل 63، پوجا وستراکر 3-21، میگھنا سنگھ 2-30)

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.