سوزو: چینی تائپے کے ہاتھوں شرمناک شکست کے ٹھیک ایک دن بعد بھارتی ٹیم پیر کو اپنے دوسرے سدیرمن کپ میچ میں ملائیشیا کے ہاتھوں 3-0 سے ہار گئی۔ بھارت کے لیے ٹائی کا آغاز کرنے والے دھرو کپیلا اور اشونی پونپا کو مکسڈ ڈبلز میچ میں گوہ سون ہواٹ اور شیون جیمی سے 16-21، 17-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کے تجربہ کار شٹلر کدامبی سری کانت بھی مردوں کے سنگلز میچ میں متاثر کرنے میں ناکام رہے کیونکہ وہ لی زی جیا سے 16-21، 11-21 سے شکست کھا گئے۔ ملائیشیا کو ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے سے روکنے کی ذمہ داری پی وی سندھو پر تھی۔ وہ خواتین کے سنگلز میچ کے پہلے گیم میں گوہ جن وی کے ہاتھوں 21-14 سے ہار گئیں، لیکن ملائیشیا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دو گیمز 21-10، 22-20 سے جیتے۔
ٹائی ختم ہونے سے پہلے ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی مردوں کے ڈبلز میچ میں بھارت کی نمائندگی کریں گے جبکہ ترشا جولی اور گایتری گوپی چند خواتین کے ڈبلز میچ میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔ اس سے قبل بھارتی بیڈمنٹن ٹیم کو سدیرمن کپ 2023 کے اپنے افتتاحی میچ میں چائنیز تائپے کے خلاف 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارتی ٹیم کو مکسڈ ڈبلز، مینز سنگلز، ویمنز سنگلز اور مینز ڈبلز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ تائپے کی جوڑی نے پہلے گیم میں بھارت جوڑی کو 18-21 سے شکست دی۔ بھارتی جوڑی نے دوسرے گیم میں واپسی کرتے ہوئے اسے 26-24 سے جیت لیا۔ تیسرے گیم میں تاہم تائپے کی جوڑی نے ابتدائی برتری حاصل کی اور بھارتی جوڑی کو واپسی کا موقع نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Badminton Selection Trials سائنا نہوال ایشیائی کھیلوں کے سلیکشن ٹرائلز سے باہر
یو این آئی