ETV Bharat / sports

Wrestlers vs WFI مانیٹرنگ کمیٹی کی مدت میں دو ہفتے کی توسیع - ریسلنگ فیڈریشن میں جنسی ہراسانی کا الزام

وزارت کھیل نے ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف انکوائری رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔ Wrestlers vs WFI

Oversight Committee given two-week extension to submit report
مانیٹرنگ کمیٹی کی مدت میں دو ہفتے کی توسیع
author img

By

Published : Feb 23, 2023, 7:50 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزارت کھیل نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے خلاف الزامات کی جانچ کے لیے بنائی گئی مانیٹرنگ کمیٹی کی مدت میں دو ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔ وزارت نے جمعرات کے روز جاری ایک ریلیز میں کہا کہ یہ فیصلہ مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے اپنی رپورٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کی درخواست کے بعد کیا گیا۔ اس فیصلے کی بنیاد پر یہ کمیٹی ریسلنگ فیڈریشن کا روزمرہ کا کام بھی جاری رکھے گی۔

خیال ر ہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ کے تمغہ جیتنے والے بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک سمیت کئی پہلوانوں نے ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر خواتین ریسلرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ الزامات پر وزارت کھیل نے چیئرمین برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ مانیٹرنگ کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔

باکسنگ کی عظیم ایم سی میری کوم کی سربراہی میں یہ کمیٹی 23 جنوری کو ملک کے چوٹی کے پہلوانوں کے دعوؤں کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔ یہ الزام ہے کہ برج بھوشن نے کئی خواتین ریسلرز کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور کھلاڑیوں کو دھمکیاں دیں۔ وہیں پہلوانوں نے 'متاثرین' کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔ کمیٹی جو سپورٹس باڈی کا روزانہ کا کام چلا رہی ہے اسے چار ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ وزارت نے کمیٹی کے ارکان کی درخواستوں کے بعد آخری تاریخ میں توسیع کی اور اب وہ 9 مارچ تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزارت کے ایک ذرائع نے بتایا، "ایک درخواست کے بعد وزارت کھیل نے نگرانی کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔"

آپ کو بتاتے چلیں کہ بجرنگ پونیا، ونیش پھوگٹ، روی داہیا اور ساکشی ملک سمیت ٹاپ بھارتی پہلوانوں نے برج بھوشن کو اعلیٰ عہدے اور ڈبلیو ایف آئی سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نئی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دیا تھا۔ جس کے بعد وزارت کو پینل بنانے پر مجبور ہونا پڑا۔ میری کوم کی زیرقیادت کمیٹی میں سابق پہلوان یوگیشور دت، سابق شٹلر ترپتی مرگنڈے، ایس اے آئی کی رکن رادھیکا سریمان، ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے سابق سی ای او راجیش راجگوپالن اور CWG گولڈ میڈلسٹ ببیتا پھوگٹ اس کے ممبر ہیں۔

مزید پڑھیں:

مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل تک ریسلنگ فیڈریشن کا کام کاج معطل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.