نئی دہلی:ایس اے آئی نے بتایا کہ ہندوستانی ٹیم 12 جولائی کو جرمنی جائے گی، جہاں وہ رسل شیم میں ٹریننگ لینے کے بعد جرمنی اور چین کے مد مقابل ہوگی۔ جرمنی میں مہم ختم کرنے کے بعد، ہندوستانی خواتین ٹیراسا جائیں گی، جہاں ان کا مقابلہ میزبان اسپین، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ سے ہوگا۔ یورپ کا یہ دورہ ایشیائی کھیلوں کی تیاری کے لحاظ سے ہندوستان کے لیے اہم ہوگا، جو 2024 کے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفکیشن ایونٹ بھی ہے۔
قومی کھیل فیڈریشن اسکیم کے تحت بین الاقوامی دورے کی مالی اعانت مرکزی وزارت کھیل کی طرف سے دی جا رہی ہے۔ہندوستانی خواتین فی الحال بنگلورو کے ایس اے آئی سینٹر میں ہیں، جہاں وہ اتوار سے ایشین گیمز کے تیاری کیمپ میں حصہ لیں گی۔ دوسری طرف اکی انڈیا نے ہانگزو میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں سے تین ماہ قبل ہفتہ کوسینئر خواتین کے قومی کوچنگ کیمپ کے لیے 33 رکنی عارضی گروپ کا اعلان کیا۔یہ کھلاڑی 11 جون کو بنگلورو میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) سنٹر پہنچیں گے اور کیمپ کا انعقاد 11 جولائی تک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Intercontinental Cup 2023 بھارت نے انٹر کانٹینینٹل کپ کا جیت کے ساتھ آغاز کیا
اس گروپ میں سویتا پونیا، رجنی ایتیمارپو، بیچو دیوی کھریبام اور بنساری سولنکی سمیت چار گول کیپر ہیں۔ کیمپ کے لیے نامزد ڈیفنڈروں میں دیپ گریس ایکا، گرجیت کور، نکی پردھان، اڈیتا، ایشیکا چودھری، اکشتا عباسو ڈھیکلے، جیوتی چھتری اور مہیما چودھری شامل ہیں۔نشا، سلیمہ ٹیٹے، سشیلا چانو پوکھرامبم، جیوتی، نوجوت کور، مونیکا، ماریانا کجور، سونیکا، نیہا، بلجیت کور، رینا کھوکھر، ویشنوی پھالکے اور اجمینا کجور کیمپ کے لیے منتخب کیے گئے مڈ فیلڈرہیں۔
یواین آئی