ETV Bharat / sports

Indian Womens Hockey Team خواتین کی ٹیم ہاکی 5 ایس ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے روانہ ہوئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 7:00 PM IST

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم ویمنز ایشین ہاکی 5 ایس ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے لیے بدھ کو سلالہ، عمان کے لیے روانہ ہوئی۔ٹورنامنٹ 25 سے 28 اگست تک منعقد ہوگا جس کے لیے ہندوستانی ٹیم کو جاپان، ملیشیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ ایلیٹ پول میں رکھا گیا ہے۔ ہانگ کانگ، چینی تائپے، بنگلہ دیش، ایران اور عمان چیلنجرز پول کا حصہ ہیں۔

خواتین کی ٹیم ہاکی 5 ایس ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے روانہ ہوئی

بنگلورو: سلالہ جانے والی ہندوستانی ٹیم کی کپتانی نوجوت کور کریں گی جبکہ جیوتی نائب کپتان ہوں گی۔ ٹیم میں گول کیپر بنساری سولنکی شامل ہیں۔ ڈفینس میں اکشتا اباسو ڈھیکالے، مہیما چودھری اور سونیا دیوی کھیتریمایوم ہوں گی۔ کیپٹن کور اور اجمینا کجور مڈ فیلڈ سنبھالیں گی، جبکہ ماریانا کجور، جیوتی اور دیپی مونیکا ٹوپو فارورڈز کے طور پر کھیلیں گی۔

ہندوستان اپنے پول میں سرفہرست دو مقامات پر رہنے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اپنے ایلیٹ ہم منصبوں کے خلاف مقابلہ کرے گا۔ ہندوستان کا پہلا میچ 25 اگست کو ملیشیا کے خلاف ہوگا جبکہ ہندوستانی خواتین کا مقابلہ 26 اگست کو جاپان سے ہوگا۔ ہندوستان کا پول مرحلے کا آخری میچ 27 اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

ٹورنامنٹ سے پہلے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کی کوچ سوندریہ ینڈالا نے کہا، "ہم ٹورنامنٹ میں اترنے کے لئے بیتاب ہیں۔ ویمنز ایشین ہاکی 5 ایس ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تیاری میں کافی محنت کی گئی ہے۔ ہمارا ہدف پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلنا ہے اور امید ہے کہ ہماری محنت ٹورنامنٹ میں جیت کے ساتھ رنگ لائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Durand Cup 2023: پہلے کوارٹر فائنل میں نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ اور انڈین آرمی ٹکرائیں گے

دریں اثنا، کپتان کور بھی خواتین کی ایشیائی ہاکی 5 ایس ورلڈ کپ کوالیفائر میں ہندوستان کے جیتنے کے امکانات کے بارے میں پرامید تھیں۔کور نے کہاکہ ہمیں اپنے پول میں کچھ مضبوط ٹیموں کا سامنا کرنا ہے لیکن اس ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے ہم نے جتنا کام کیا ہے، اس سے مجھے یقین ہے کہ ہم اپنا بہترین دیں گے اور تمغے کے ساتھ گھر لوٹیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.