ETV Bharat / sports

Indian Women's Hockey Team Champion ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے فائنل میں جاپان کو شکست دی

جھارکھنڈ ویمن ایشین چیمپینشپ ٹرافی میں ہندوستان کی ٹیم 2016 کے بعد پہلی بار خطاب جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم 2013 اور 2018 میں چاندی کا تمغہ جیت چکی ہے۔

Indian Women's Hockey Team Champion
ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے فائنل میں جاپان کو شکست دی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 1:06 PM IST

رانچی: ہندوستان نے جھارکھنڈ ویمن ایشین چیمپینشپ ٹرافی میں کھیلے گئے خطابی میچ میں جاپان پر 4-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ہندوستانی ٹیم کی کھلاڑی ایککا دیپ گریس کو پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا اور سنگیتا کماری کو رائزنگ اسٹار کے اعزاز سے نوازا گیا۔ راؤنڈ رابن لیگ اسٹیج کی بنیاد پر کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں کل چھ ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں۔ ان میں میزبان ہندوستان کے علاوہ چین، جاپان، کوریا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل تھیں۔

لیگ مرحلے کے بعد پوائنٹ ٹیبل کی ٹاپ 4 ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ ہندوستان کی ٹیم 2016 کے بعد پہلی بار خطاب جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم 2013 اور 2018 میں چاندی کا تمغہ جیت چکی ہے۔
اس سے قبل چین نے جھارکھنڈ ویمن ایشین چیمپئنز ٹرافی رانچی -2023 میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ چین نے اتوار کے روز یہاں مرنگ گومکے جے پال سنگھ منڈا ایسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کانسہ کے تمغے کے میچ میں کوریا کو 2-1 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:

چین کے لئے یی چن نے تیسرے اور تیانتیان لو نے 47 ویں منٹ میں گول کیا۔ اسی وقت کوریا کے لئے واحد گول سوجین این نے 38 ویں منٹ میں اسکور کیا تھا۔ کوریا کو چوتھا، ملائیشیا پانچویں اور تھائی لینڈ کو چھٹے مقام پر اکتفا کرنا پڑا۔
غور طلب ہو کہ ہندوستان کا یہ سات سالوں کے بعد خطاب پر قبضہ ہوا ہے، جیت کے بعد سے پورا ملک خواتین ہاکی ٹیم کی خوب ستائش کر رہا ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.