ETV Bharat / sports

Indian Women Hockey Team ہندوستان نے نیشنز کپ میں مسلسل دوسری جیت درج کی - مسلسل دوسری جیت درج کی

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ویمنس نیشنز کپ 2022 میں جاپان کو 2-1 سے شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھاIndian Women Hockey Team

ہندوستان نے نیشنز کپ میں مسلسل دوسری جیت درج کی

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 7:30 PM IST

والینسیا: ہندوستان نے مقابلے میں سلیمہ ٹیٹے (5ویں منٹ) اور بیوٹی ڈُنگ ڈُنگ (40ویں منٹ) کے گولوں سے جیت درج کی۔ جاپان کی جانب سے واحد گول روئی تاکاشیما نے 49ویں منٹ میں کیا پہلے میچ کی طرح یہاں بھی ہندوستان نے جارحانہ آغاز کیا۔Indian Women Hockey Team Keep Winning In Nations Cup

نوجوت کور نے پانچویں منٹ میں سلیمہ کو پاس دیا جبکہ سلیمہ نے جاپان کے سرکل میں شاندار فٹ ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو نیٹ میں پہنچاکر ہندوستان کو 1-0 کی برتری دلادی۔

جاپان نے پہلے کوارٹر کے اختتام سے قبل ایک پنالٹی کارنر حاصل کیا لیکن ہندوستانی دفاع نے انہیں برابری کا موقع نہیں دیا۔

ہندوستان نے دوسرے کوارٹر میں جاپان پر حاوی ہوتے ہوئے دوپنالٹی کارنر حاصل کئے لیکن ان پر اسکور نہیں ہوسکا۔ دوسرے کوارٹر کے بغیر گول رہنے کے بعد، ہندوستان کو تیسرے کوارٹر کے آغاز میں بھی ایک پنالٹی کارنر ملا، حالانکہ اس بار بھی گرجیت کور کی ڈریگ فلک کراس بار کے اوپر سے چلی گئی۔

ہندوستان کے لئے اپنا ڈیبیو کرتے ہوئے بیوٹی نے 40ویں منٹ میں ٹیم کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس نے پچ کے وسط میں ایک شاندار ٹیکل کیا اور جاپانی دفاع کو پار کرتے ہوئے ہندوستان کی برتری کو دوگنا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:Junior Hockey World Cup: ہندوستان جونیئر ورلڈ کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں

آخری کوارٹر میں تاکاشیما کے گول کے بعد جاپان نے ایک پنالٹی بھی حاصل کی لیکن ہندوستانی دفاع نے اسکور کو 2-1 سے آگے نہیں جانے دیا۔

ہندوستان نے اپنے پہلے میچ میں چلی کو 3-1 سے شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان اب گروپ بی میں سرفہرست ہے جبکہ میزبان اسپین نے لگاتار دو میچ جیت کر گروپ اے میں سرفہرست ہے۔ہندوستان کا اگلا مقابلہ بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔Indian Women Hockey Team Keep Winning In Nations Cup

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.