روینہ، بھاونا جاٹ اور مونیتا پرجاپتی پر مشتمل بھارتی خواتین کی 20 کلومیٹر پیڈسٹرین ٹیم نے جمعہ کے روز عالمی ایتھلیٹکس پیڈسٹرین ٹیم چیمپئن شپ کی 61 سالہ تاریخ میں پہلا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ India Women Team Wins Bronze Medal in World Pedestrian Championship
بھارتی پیڈسٹرین نے چین اور یونان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا۔ روینہ نے چیمپیئن شپ کے 20 کلومیٹر مقابلے میں ایک بھارتی کے ذریعہ سب سے بہترین فنش کیا اور انہوں نے 1.40.22 کے وقت کے ساتھ 14واں مقام حاصل کیا۔ India Women Team Create History in 20 KM Race Walk Championship
وہیں تجربہ کار بھاونا جاٹ 1.43.08 وقت کے ساتھ 21 ویں اور 20 سالہ مونیتا پرجاپتی 1.45.03وقت کے ساتھ 26 ویں نمبر پر رہیں۔
اس سے پہلے دن میں بھارت کے سرفہرست انڈر 20 مین پیڈسٹرین امیت کھتری کو اس وقت مایوسی ہوئی جب وہ انڈر 20 مردوں کے 10 کلومیٹر پیدل چال مقابلے میں چار ریڈ کارڈز ملنے سے نااہل قرار پائے گئے۔ اس وقت جب وہ فتح کے قریب تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Virat Kohli: کوہلی 8000 ٹیسٹ رنز بنانے والے چھٹے بھارتی بنے
آخری کلومیٹر کے آغاز میں دو چینی پیڈیٹریشن کے پیچھے تیسرے نمبر پر رہتے ہوئے 18 سالہ امت نے رفتار پکڑی اور برتری حاصل کی، تاہم چار ریڈ کارڈ ملنے کے بعد وہ مقابلے سے باہر ہو گئے۔ انہوں نے کبھی توقع نہیں کی تھی کہ وہ چھ ماہ میں عالمی سطح پر دوسرا تمغہ جیتنے کے اتنے قریب پہنچ جائیں گے لیکن نااہل ہونے کے بعد ان کا دوسرا تمغہ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
یو این آئی