ETV Bharat / sports

ہندوستانی ٹیم انٹرنیشنل فزکس اینڈ کیمسٹری اولمپیاڈ 2021 میں حصہ نہیں لے گی

اولمپیاڈ کا تھیوریٹیکل اور پریکٹیکل امتحان (Theoretical and practical examination of Olympiad) آن لائن منعقد نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم نے بین الاقوامی طبیعیات اور کیمسٹری اولمپیاڈ (International Biology Olympiad-2021) میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ ہندوستانی ٹیم انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیاڈ 2021 میں حصہ لے گی۔

indian team will not participate in international physics and chemistry olympiad 2021
ہندوستانی ٹیم انٹرنیشنل فزکس اینڈ کیمسٹری اولمپیاڈ 2021 میں حصہ نہیں لے گی
author img

By

Published : Jun 20, 2021, 12:14 PM IST

نیشنل اسٹیرنگ کمیٹی برائے سائنس اولمپیاڈ (National Steering Committee on Science Olympiad) نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستانی ٹیم جولائی اور اگست کے مہینوں میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فزکس کیمسٹری اولمپیاڈ (International Physics-Chemistry Olympiad) میں حصہ نہیں لے گی۔

اولمپیاڈ کے تھیوریٹیکل اور پریکٹیکل امتحان کے آن لائن انعقاد کے حالات سے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے قومی اسٹیرنگ کمیٹی نے بین الاقوامی اولمپیاڈ (international olympiad) میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوٹہ کے ماہر تعلیم دیو شرما نے کہا کہ کووڈ 19 وبا (covid-19 pandemic) کے سبب ہنگامی صورتحال کی وجہ سے کمیٹی طلبہ کی صحت کے ساتھ کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہے۔

قومی اسٹیرنگ کمیٹی برائے اولمپیاڈس، ہومی بھابھا سینٹر فار سائنس ایجوکیشن (ایچ بی سی ایس ای) ممبئی اور ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامنٹل ریسرچ (ٹی آئی ایف آر) نے ملک کے مشہور ماہر ڈاکٹروں سے بات چیت کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے جسے حکومت ہند کی مجاز اتھارٹی نے منظوری دے دی ہے۔

ہندوستانی ٹیم انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ 2021 (International Biology Olympiad-2021) میں حصہ لے گی۔ بین الاقوامی حیاتیات اولمپیاڈ کے منتظمین کے ساتھ بھارتی نمائندوں کے ساتھ کیے گئے فیصلے کے مطابق انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ کی ہندوستانی ٹیم کے ممبران کیمرہ کی نگرانی کے تحت گھر بیٹھے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں آن لائن حصہ لے سکیں گے۔ اولمپیاڈ کی تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع ہوگا جب ٹیم کے ممبر گھر بیٹھے کسی بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لے رہے ہوں۔

دیو شرما نے بتایا کہ انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیاڈ کی ہندوستانی ٹیم میں کل 4 ممبر ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے 2 ممبر دہلی اور 2 راجستھان سے ہیں۔ ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے سوراج نندی اور نمن سنگھ انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیاڈ کی ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

دیو شرما نے کہا کہ اگر بین الاقوامی طبیعیات اور کیمسٹری اولمپیاڈ کے منتظمین بھی ہندوستان کے نمائندوں کے 'ایگزامنیشن فرام ہوم' کے مشورے پر راضی ہوجاتے ہیں تو ہندوستان بھی بین الاقوامی طبیعیات-کیمسٹری اولمپیاڈ میں شریک ہوتا لیکن اس کے منتظمین اولمپیاڈ 'ایگزامینیشن فرام ہوم' کی پالیسی سے متفق نہیں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.