ETV Bharat / sports

کھیل ایسوسی ایشنز نے 71 لاکھ کی مدد کی

ملک کے مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز نے کورونا کے خلاف جنگ میں ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے ) کے ذریعے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں 71 لاکھ 14 ہزار روپے کا عطیہ دیا ہے۔

کھیل ایسوسی ایشنز نے 71 لاکھ کی مدد کی
کھیل ایسوسی ایشنز نے 71 لاکھ کی مدد کی
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 5:53 PM IST

آئی او اے نے بتایا کہ قومی کھیل فیڈریشنوں، ریاستی اولمپک ایسوسی ایشن اور غیر اراکین / درخواست کر چکے ارکان نے اپنا تعاون آئی او اے کو دیا ہے جو وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں جمع کرایا جائے گا۔

کھیل ایسوسی ایشنز نے 71 لاکھ کی مدد کی
کھیل ایسوسی ایشنز نے 71 لاکھ کی مدد کی

اس شراکت میں قومی کھیل فیڈریشنوں میں ہندستانی کھو کھو فیڈریشن نے سب سے زیادہ 11 لاکھ روپے دیئے ہیں جبکہ ہندستانی گولف ایسو سی ایشن اور ہندستانی بیڈمنٹن ایسو سی ایشن نے 10-10 لاکھ روپے دیئے ہیں۔ ہندستانی ٹیبل ٹینس فیڈریشن اور ہندستانی فینسنگ(شمشیر زنی ) ایسو سی ایشن نے پانچ پانچ لاکھ روپے دیئے ہیں۔

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے ڈھائی لاکھ روپے، ہندستانی ووشو ایسو سی ایشن نے دو لاکھ روپے اور ہندستانی ہینڈبال فیڈریشن نے ڈیڑھ لاکھ روپے دیئے ہیں۔

ہندستانی سائیکلنگ فیڈریشن، ہندستانی بولنگ فیڈریشن، ہندستانی نیٹ بال فیڈریشن اور ہندستانی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے ایک ایک لاکھ روپے دیئے ہیں۔ ہندستانی تیراکی فیڈریشن نے 51 ہزار روپے کا تعاون دیا ہے۔

ریاستی اولمپک ایسوسی ایشن میں اتراکھنڈ نے پانچ لاکھ روپے اور جھارکھنڈ نے دو لاکھ روپے دیئے ہیں۔ اتر پردیش نے ایک لاکھ ایک ہزار روپے، آسام اور اروناچل پردیش نے ایک ایک لاکھ روپے، مدھیہ پردیش نے 51 ہزار روپے، تریپورہ اور میزورم نے 50-50 ہزار روپے اور گجرات نے 25 ہزار روپے دیئے ہیں۔

غیر ارکان میں کراٹے ایسو سی ایشن نے پانچ لاکھ روپے دیئے ہیں جبکہ واكو انڈیا کک باکسنگ فیڈریشن اور مہاراشٹر فینسنگ ایسو سی ایشن نے ایک ایک لاکھ روپے دیئے ہیں۔ ہماچل پردیش باکسنگ ایسو سی ایشن نے 51 ہزار روپے، مدھیہ پردیش ہینڈبال ایسو سی ایشن نے 25 ہزار روپے اور تریپورہ ہاکی ایسو سی ایشن نے 10 ہزار ایک روپے دیئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.