ETV Bharat / sports

Indian Spl Olympics Contingent ہندوستانی ٹیم خصوصی اولمپک عالمی کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے برلن کے لئے روانہ

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 7:21 PM IST

ہندوستانی ٹیم موسم گرما کے خصوصی اولمپک عالمی کھیلوں کے لئے 12جون کو جرمنی کے شہر برلن کے لئے روانہ ہوگئی ہے ۔

ہندوستانی ٹیم خصوصی اولمپک عالمی کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے برلن کے لئے روانہ

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم موسم گرماکے خصوصی اولمپک عالمی کھیلوں کے لئے 12جون کو جرمنی کے شہر برلن کے لئے روانہ ہوگئی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم میں کُل 280 ارکان شامل ہیں ، جن میں 198 ایتھلیٹس شامل ہیں ۔

اپنے سفرسے پہلے ہندوستانی ٹیم نے 8 جون کو روانگی کے تقریب کے دوران ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر سے بھی ملاقات کی تھی۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر نے خصوصی اولمپک میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے کے لئے 7.7کروڑ روپے کی رقم منظورکی ہے جو اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے ، جس کی منظوری دی گئی ہے ۔

ٹیم میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ، جواہرلال نہرو اسٹیڈیم دہلی میں ایک تیاری کوچنگ کیمپ بھی لگایا تھا تاکہ عالمی سطح کے کھیل کود مقابلوں کے لئے تیاریاں کی جاسکیں ، جس میں 190ملکوں کے 7000سے زیادہ ایتھلیٹس شرکت کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:Nikhat Zareen Birthday نکہت زرین بھارت کی وہ خاتون باکسر جو کم عمری میں دو بار عالمی چیمپئن بنیں

خصوصی اولمپک کھیل کود مقابلے 17سے 25 جون تک منعقد ہوں گے ، جن میں 16مختلف کھیل کود مقابلوں میں تمغوں کے لئے ہندوستانی ایتھلیٹس حصہ لیں گے ۔بھارتی کھیل شائقین کو توقع ہے کہ اس بار ملک کا کھیلوں کا دستہ مختلف مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے مختلف میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگا۔ اس دستے نے مقابلوں کیلئے کافی مدت سے تیاریاں کی ہیں جسکی بنیاد پر ان سے بہتر کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے۔

ہندوستانی ٹیم موسم گرماکے خصوصی اولمپک عالمی کھیلوں کے لئے 12جون کو جرمنی کے شہر برلن کے لئے روانہ ہوگئی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم میں کُل 280ارکان شامل ہیں ، جن میں 198ایتھلیٹس شامل ہیں ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.