ETV Bharat / sports

Thailand Open تھائی لینڈ اوپن کے دوسرے مرحلے میں بھارتی شٹلر پست

تھائی لینڈ ماسٹرس سپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں بھارتی شٹلرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایشان-تنیشا کی جوڑی کو انڈونیشیا کے اکبر بنتانگ اور مارچیلا اسلامی نے سیدھے گیمز میں 21-19، 21-16 سے شکست دی۔ Ishaan-Tanisha defeated in Thailand Open

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 8:24 AM IST

تھائی لینڈ اوپن کے دوسرے مرحلے میں بھارتی شٹلر پست

بنکاک: بھارت کے نوجوان شٹلر جمعرات کو تھائی لینڈ ماسٹرس سپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں اپنی مہم سے محروم ہوگئے۔ بھارت کے لیے دن کا آغاز ایشان بھٹناگر اور تنیشا کرسٹو کی مکسڈ ڈبلز جوڑی کی شکست کے ساتھ ہوا۔ ایشان-تنیشا کی جوڑی کو انڈونیشیا کے اکبر بنتانگ اور مارچیلا اسلامی نے سیدھے گیمز میں 21-19، 21-16 سے شکست دی۔ اس دوران کرن جارج کو مردوں کے سنگلز میچ میں ہانگ کانگ کے لی چیکیو سے 22-20، 15-21، 20-22 سے شکست ہوئی۔ بھارت کی اشمیتا چلیہا نے بھی خواتین کے سنگلز مقابلے کا پہلا گیم جیتا لیکن آخر کار ڈنمارک کی ہومارک جارسفیلٹ سے 19-21، 21-13، 29-27 سےشکست کھا گئیں۔

دوسری جانب روہن کپور اور این سکی ریڈی چین کے فینگ یانزے اور ہوانگ ڈونگ پنگ سے 21-11، 21-10 سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ وہیں بھارتی کھلاڑی بی سائی پرنیت نے جمعرات کو کوریا کے جیون ہیوک جن کو تین گیمز کے سخت مقابلے میں شکست دے کر تھائی لینڈ اوپن سپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ پرنیت نے مردوں کے دوسرے راؤنڈ کے سنگلز مقابلے میں کوریائی کھلاڑی کو 24-22، 7-21، 22-20 سے شکست دی۔ اگلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ چین کے چھٹے سیڈ لی شی فینگ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: India Open 2023 سائنا کی شکست کے ساتھ انڈیا اوپن میں بھارت کا سفر ختم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.