بھارتی شوٹنگ ٹیم جو اپنے مقابلہ اور آخری سفر کی آخری منزل کروشیا میں پہنچی ہے، 16 جولائی کو زگریب سے ٹوکیو روانہ ہوگی اور اگلے روز اولمپکس کے میزبان شہر پہنچے گی۔
ٹوکیو میں شوٹر اور معاون عملہ تین سے چار دن تک کورنٹائن میں رہیں گے۔ کیونکہ وہ ایسے ملک سے جاپان پہنچ رہے ہیں جہاں کورونا وبا کی وجہ سے صورتحال سنگین نہیں ہے۔
اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست تک جاپان کے دارالحکومت میں ہوں گے۔
نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ایک ذرائع نے بتایا چونکہ شوٹر بھارت سے روانہ نہیں ہو رہے ہیں، اس لیے انہیں زیادہ دن تک کورنٹائن میں نہیں رہنا پڑے گا۔ بھارت میں کورونا کیسوں کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے یہاں سے جانے والوں کو زیادہ دنوں تک کورنٹائن سے گزرنا پڑے گا۔
انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ ٹیم 16 جولائی کو روانہ ہوگی اور 17 جولائی کو ٹوکیو پہنچے گی۔ یہ ایک لمبا سفر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: EURO 2020: ڈنمارک کو شکست دے کر انگلینڈ یورو کپ کے فائنل میں پہنچا
بھارتی شوٹر کروشیا کے شہر اویسیک میں ہونے والے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور ایک گولڈ، ایک چاندی اور دو کانسی کے ساتھ 10ویں مقام پر ہی رہے۔