جالندھر: انڈین ریلوے نے انڈین آئل ممبئی کو 3-1 کے فرق سے شکست دے کر 39 ویں انڈین آئل سروو سرجیت ہاکی ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔ اولمپیئن سرجیت اسٹیڈیم، جالندھر میں اختتام پذیر ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ روپے نقد اور ونر ٹرافی اور رنر اپ کو 2.51 لاکھ روپے نقد انعام اور رنر اپ ٹرافی سے نوازا گیا۔ انڈین ریلوے کے گرصاحب سنگھ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور انہیں 51000 روپے کا نقد انعام دیا گیا۔ Indian Railways beat Indian Oil Mumbai
انڈین آئل کے چیف جنرل منیجر پیوش متل نے فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ انڈین ریلوے نے تیسری بار یہ ٹرافی جیتی ہے۔ پچھلے سال بھی انڈین ریلوے نے ٹائٹل جیتا تھا۔ انڈین آئل کے ساحل کو ابھرتا ہوا کھلاڑی قرار دیا گیا، جنہیں 31000 روپے کے نقد انعام سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Shahrukh Selected For Hockey Team شاہ رخ قومی ہاکی ٹیم کے لئے منتخب
یو این آئی