کاکامیگہارا: بھارتی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے منگل کو جونیئر خواتین ایشیا کپ 2023 میں کوریا کو 2-2 سے برابری پر روک دیا۔ یوجین لی (15ویں منٹ) اور جیون چوئی (30ویں منٹ) کے گولوں کی مدد سے کوریا جیت کی طرف بڑھ رہا تھا، لیکن دیپیکا سورینگ (43ویں منٹ) اور دیپیکا (54ویں منٹ) نے میچ کے آخری حصے میں گول کرکے بھارت کو شکست سے بچا لیا۔ اس ڈرا کے بعد بھارت پول اے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پربھی برقرارہے۔ کوریا نے میچ کا مضبوط آغاز کیا اور پہلے کوارٹر میں ہندوستان پرحاوی رہا۔ کوریائی ٹیم نے گیند پرزیادہ تر قبضہ رکھا اور ہندوستانی دفاع کا بار بار امتحان لیا۔
کوریا اس کوارٹر میں چند پنالٹی کارنرز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا، لیکن جب یوجن لی نے ہندوستانی ڈی کے اندر سے فیلڈ گول کیا تو اس ٹیم برتری حاصل کرلی۔ کھاتہ کھلنے کے بعد کوریا نے دوسرے کوارٹر میں جارحانہ اندازکے ساتھ داخل ہوا۔ ہاف ٹائم سے چند منٹ پہلے، ہندوستان نے جوابی حملے سے کوریا پر دباؤ بنانا شروع کیا، لیکن وہ برابری کرنے میں ناکام رہے۔ دریں اثنا، جیون چوئی (30') نے ایک پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے کوریا کی برتری کو دوگنا کر دیا۔ کوریا نے تیسرے کوارٹر کا آغاز بھی پنالٹی کارنر سے کیا لیکن اس بار ہندوستانی گول کیپر ادیتی ماہیشوری نے اسے گول کرنے نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Women's Junior Asia Cup بھارتی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کو شکست دی
دوسری طرف، ہندوستان نے کوریا کی دفاعی لائن کو توڑنے ہوئے سورینگ کے گول سے 43ویں منٹ میں کھاتہ کھول لیا۔ کوریا نے چوتھے کوارٹر میں اپنی برتری برقرار رکھنے کی کوشش میں گیند پر قبضے پر توجہ مرکوز کی، لیکن دیپیکا نے میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل پنالٹی اسٹروک پر گول کرکے اسکور برابر کردیا۔ کھیل میں واپس آنے کے بعد اعتماد سے بھری ہندوستانی ٹیم نے اپنے حملوں میں اضافہ کیا لیکن آخری کوارٹر میں مزید کوئی گول نہیں ہوسکا اورمقابلہ دودوسے برابری پر ختم ہوا۔ بھارتی جونیئر خواتین ٹیم اب جمعرات کو اپنے آخری پول اے میچ میں چینی تائپے کا مقابلہ کرے گی۔
یو این آئی