ETV Bharat / sports

Indian Hockey ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان - ہندوستانی ٹیم کا اعلان

ہاکی انڈیا نے بھونیشور-رورکیلا میں منعقد ہونے والے باوقار ایف آئی ایچ اوڈیشہ ہاکی مردوں کے ورلڈ کپ 2023 کے لئے جمعہ کو 18 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔Indian Hockey

ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 7:14 PM IST

نئی دہلی:پول ڈی میں شامل ہندوستانی ٹیم 13 جنوری کو رورکیلا کے نئے تعمیر شدہ برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم میں انگلینڈ، اسپین اور ویلز کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔Indian Hockey Team Announced For World Cup

ایس ڈریگ فلکر ہرمن پریت سنگھ کو ٹیم کا کپتان اور امیت روہیداس کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سائی سنٹر، بنگلورو میں دو دن کی ٹریننگ کے بعد حکمت عملی سے منتخب کی گئی ٹیم میں33 کھلاڑیوں کا امتحان لیا گیا۔ ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے۔

ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان
ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان

کرشن بی پاٹھک اور پی آر سریجیش اپنا چوتھا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں، جن میں تیسرا اپنی گھریلو سرزمین پر ہوگا۔ انہیں گول کیپر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جب کہ ہندوستانی ٹیم کا ڈیفنس کپتان ہرمن پریت سنگھ کریں گے، ان کے ساتھ نائب کپتان امیت روہیداس، سریندر کمار، ورون کمار، جرمن پریت سنگھ اور نیلم سنجیپ ایکس بھی ہوں گے۔

مڈ فیلڈ میں بہترین صلاحیت کے حامل نوجوان وویک ساگر پرساد کی واپسی ہوگی گی، جو ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ سے بھی محروم رہے تھے۔ ان کے ساتھ منپریت سنگھ، ہاردک سنگھ، نیل کانت شرما، شمشیر سنگھ اور تجربہ کار آکاش دیپ سنگھ شامل ہوں گے۔

فارورڈ لائن میں مندیپ سنگھ، للت کمار اپادھیائے اور نوجوان ابھیشیک اور سکھجیت سنگھ شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ منتخب کیے گئے دو متبادل کھلاڑی راجکمار پال اور جوگراج سنگھ بھی شامل ہیں۔

ٹیم کے انتخاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ گراہم ریڈ نے کہا “ورلڈ کپ ہاکی کا سب سے اہم ٹورنامنٹ ہے۔ ہندوستانی ٹیم پر گھر یلومیدان پر ورلڈ کپ کے انعقادکی اضافی اہمیت اور دباؤ ہو گا۔

مزید پڑھیں:IPL Auction آئی پی ایل کی نیلامی میں آل راؤنڈرز پر ہوں گی سب کی نظریں

ہندوستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 13 جنوری کو رورکیلا میں اسپین کے خلاف کرے گا اور پھر اپنا دوسرا پول ڈی میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ وہ ویلز کے خلاف اپنا تیسرا پول میچ کھیلنے کے لیے بھونیشور جائیں گے۔ ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز 22 اور 23 جنوری کو کراس اوور میچوں سے ہوگا جس کے بعد 25 جنوری کو کوارٹر فائنل اور 27 جنوری کو سیمی فائنلز ہوں گے۔ کانسی کے تمغے کا میچ اور فائنل 29 جنوری کو ہوگا۔

ہندوستانی ٹیم کے ارکان: گول کیپر کرشن بہادر پاٹھک، پی آر سریجیش،

ڈیفنڈرز: جرمن پریت سنگھ، سریندر کمار، ہرمن پریت سنگھ (کپتان)، ورون کمار، امیت روہیداس (نائب کپتان)، نیلم سنجیپ،

مڈ فیلڈرز: منپریت سنگھ، ہاردک سنگھ، نیل کانت شرما ، شمشیر سنگھ، وویک ساگر پرساد، آکاش دیپ سنگھ۔

فارورڈز: مندیپ سنگھ، للت کمار اپادھیائے، ابھیشیک، سکھجیت سنگھ

متبادل کھلاڑی: راجکمار پال، جوگراج سنگھ۔Indian Hockey Team Announced For World Cup

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.