ETV Bharat / sports

Indian Football team مرڈیکا ٹورنامنٹ 2023 میں ہندوستان کا مقابلہ ملیشیا سے ہوگا - قرعہ اندازی کی تقریب

ہندوستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم کو مرڈیکا ٹورنامنٹ 2023 کے سیمی فائنل میں میزبان ملیشیا کا سامنا کرنا ہوگا۔بھارتی فٹبال ٹیم اس ٹورنامنٹ کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

مرڈیکا ٹورنامنٹ 2023 میں ہندوستان کا مقابلہ ملیشیا سے ہوگا

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 8:10 PM IST

کوالالمپور:ملائیشین فٹ بال ایسوسی ایشن نے منگل کو قرعہ اندازی کی تقریب کے بعد اس بات کی تصدیق کی۔یہ میچ 13 اکتوبر کو کوالالمپور کے بکیت جلیل نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں فلسطین کا مقابلہ لبنان سے ہوگا۔

یہ بین الاقوامی میچوں میں ملیشیا کے ساتھ ہندوستان کا ریکارڈ 32 واں مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں آخری بار 2011 میں کولکاتہ میں ایک دوستانہ میچ میں آمنے سامنے ہوئی تھیں جہاں ہندوستانی ٹیم نے 3-2 سے فتح حاصل کی تھی۔

ہندوستان مرڈیکا ٹورنامنٹ میں 2001 کے بعد پہلی بار اور مجموعی طور پر 18ویں بار حصہ لے رہا ہے۔ ہندوستان کی بہترین کارکردگی 1959 اور 1964 میں تھی جب اس نے رنر اپ کا تمغہ حاصل کیاتھا۔ مرڈیکا ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں 17 اکتوبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ ہارنے والی دونوں ٹیمیں تیسری پوزیشن کے پلے آف میں مقابلہ کریں گی۔ذرائع کے مطابق ۔بھارتی فٹبال ٹیم اس ٹورنامنٹ کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم پوری طرح سے فٹ ہے ۔ہم نے حال ہی میں دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Calcutta Football League ایف سی آئی پر محمڈن اسپورٹنگ کا کرارا حملہ

غور طلب ہے کہ ہندوستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم کو مرڈیکا ٹورنامنٹ 2023 کے سیمی فائنل میں میزبان ملیشیا کا سامنا کرنا ہوگا۔بھارتی فٹبال ٹیم اس ٹورنامنٹ کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.