ETV Bharat / sports

Hockey Junior Asia Cup 2023 بھارت نے پہلی بار جونیئر خواتین ایشیا کپ جیتا - بھارتی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے کوریا کو شکست دی

جونیئر خواتین ایشیا کپ 2023 کے فائنل میچ میں بھارتی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے کوریا کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلی مرتبہ یہ خطاب اپنے نام کیا ہے۔ Indian junior women's hockey team Beat Korea

بھارت نے پہلی بار جونیئر خواتین ایشیا کپ جیتا

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 6:57 AM IST

کاکامیگہارا: بھارتی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے اتوار کو فائنل میں کوریا کو دو ایک سے شکست دے کر پہلی بار جونیئر خواتین ایشیا کپ 2023 کا خطاب جیت لیا۔ انو (22ویں منٹ) اور نیلم (41ویں منٹ) نے بھارت کی اس تاریخی جیت میں ایک ایک گول کا حصہ ڈالا۔ کوریا کا واحد گول سیون پارک (25ویں منٹ) نے کیا۔ 2012 کے بعد پہلی بار فائنل میں پہنچنے والی بھارتی لڑکیوں نے پہلے ہی منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کیا لیکن کھاتہ کھولنے کے لیے انہیں کافی انتظار کرنا پڑا۔ کورین ٹیم نے پہلے کوارٹر میں دو پنالٹی کارنر بھی حاصل کیے لیکن وہ گیند کو نیٹ میں پہنچانے میں ناکام رہی۔ کوریا نے دوسرے کوارٹر کا آغاز دو پنالٹی کارنر سے کیا۔

پہلی بار نیلم نے شاندار طریقے سے گیند کو روکا جب کہ دوسری کوشش میں مادھوری نے کوریا کا کھاتہ بھی نہیں کھولنے دیا۔ یہ غلطی کوریا کو مہنگی پڑی اور انو نے 21ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک کو بدل کر ہندوستان کو ابتدائی برتری دلائی۔ ہندوستانی دفاع پر مسلسل دباؤ بنانے کا پھل جلد ہی کوریا کو ملا۔ میچ کے 25ویں منٹ میں کوریا کے لیے پارک نے گول کر کے برابر کر دیا۔ کوریا ہاف ٹائم سے پہلے برتری حاصل کر سکتا تھا لیکن گول کیپر مادھوری نے 30ویں منٹ میں گیند کو نیٹ میں نہیں پہنچنے دیا۔ تیسرے کوارٹر کے آغاز میں کوریا کے یوجن لی اور نوریم چوئی کو گرین کارڈز دیکھ کر دو منٹ کے لیے میدان چھوڑنا پڑا۔ کوریائی ٹیم میں کم کھلاڑی ہونے سے ہندوستان کو لے تلاش کرنے میں مدد ملی۔ نوریم کو فاول کرنے کے ایک منٹ بعد نیلم نے پنالٹی کارنر کو گول کر کے ہندوستان کو برتری دلائی۔

یہ بھی پڑھیں: Junior Asia Cup Hockey جاپان کودلچسپ مقابلے میں شکست دے کر ہندوستان فائنل میں پہنچا

میچ کے 43ویں منٹ میں ویشنوی وٹھل پھالکے کو پیلا کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ کوریا تیسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل دو پنالٹی کارنر حاصل کرنے کے باوجود ہندوستانی کیمپ میں ایک کھلاڑی کے کم ہونے کا فائدہ نہیں اٹھا سکا۔ یہ غلطی کوریا کے لیے بھاری ثابت ہوئی۔ برتری حاصل کرنے کے بعد ہندوستانی لڑکیوں نے آخری کوارٹر میں گیند کو زیادہ سے زیادہ اپنے پاس رکھنے پر توجہ دی۔ اگرچہ انو کو میچ کے اختتام سے پانچ منٹ قبل گرین کارڈ دکھا دیا گیا تھا، لیکن کوریا کی ٹیم گول پر کوئی موقع نہیں بنا سکی۔ بھارت نے 59ویں منٹ میں گول کرنے کی کوشش کی جسے کوریا کے گول کیپر نے بچا لیا۔ بالآخر، میچ کے آخری لمحات میں گول کی ناکام کوشش کے ساتھ کوریا فائنل 1-2 سے ہارگیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.